یمن کی بندرگاہ راس عیسی پر امریکی حملہ؛ 74 شہید، 171 زخمی

یمن کی بندرگاہ راس عیسی پر امریکی حملہ؛ 74 شہید، 171 زخمی

🗓️

سچ خبریں:امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مغربی ساحلی علاقے راس عیسی میں واقع بندگاہ پر کیے گئے ہولناک حملے کے نتیجے میں کم از کم 74 افراد شہید اور 171 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

یمنی طبی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بندرگاہ کے عام کارکن اور امدادی اہلکار شامل ہیں، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا فضائی حملہ ہونے کے بعد جب امدادی کارکن اور فائر بریگیڈ کے اہلکار زخمیوں کی مدد کر رہے تھے، اسی دوران امریکی طیاروں نے دوسرا حملہ کر کے ایک اور انسانیت سوز المیہ رقم کیا۔
عینی شاہدین اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں جلتے ہوئے جسم، خون آلود لاشیں اور ملبے میں دبے زخمی صاف دیکھے جا سکتے ہیں، جنہوں نے اس حملے کے دردناک پہلو کو اجاگر کیا ہے۔
عالمی ردعمل اور مزاحمتی گروہوں کی مذمت
حماس: یہ حملہ جنگی جرم اور صریح جارحیت ہے
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی حملے کو واضح جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف یمن کی قومی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے مظالم کی ایک کڑی ہے۔
حماس نے عالمی خوراک پروگرام (WFP) کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں روکنے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یمنی عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔
جبهہ خلق برائے آزادی فلسطین: دوہرا جرم
اس فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے حملے کو چند جہتی جنگی جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ کارروائی بھی غزہ میں جاری صہیونی قتل عام سے الگ نہیں۔ ان کے بقول، امدادی آپریشن کے دوران دوبارہ حملہ کرنا، جنگی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
جهاد اسلامی: انسانیت سوز درندگی
فلسطینی اسلامی جہاد نے بھی اس حملے کو وحشیانہ اور انسانیت سوز قرار دیا اور کہا کہ یہ امریکہ کی اس نسل کشی کی حمایت ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف جاری ہے۔
مجاهدین فلسطین: یمن کی مزاحمتی قوت ناقابل شکست
یہ تنظیم اس حملے کو فلسطین کے خلاف جاری صہیونی مظالم کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی مزاحمت اور عوامی ارادہ کو امریکہ یا اس کے اتحادی کبھی شکست نہیں دے سکتے۔
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیاں : یمن جھکنے والا نہیں
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے کہا کہ یمن اسلامی دنیا کا دھڑکتا دل ہے، اور امریکہ کی خونریز پالیسیاں اسے جھکا نہیں سکتیں،ان کا کہنا تھا کہ درود ہو یمنی عوام اور ان کی قیادت پر، جو ظالموں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
ایران کا ردعمل؛ امریکہ، اسرائیل کا مجرم اتحادی بن چکا ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی حملے کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے امریکہ کو اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے جرائم میں شریک بناتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یمن پر امریکی حملے نہ صرف خطے کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ اسرائیل کو مزید جارحیت پر اکسا رہے ہیں،ایرانی وزارت خارجہ نے اسلامی ممالک اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کھلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں اور عملی اقدامات کریں۔
یمنی عوام کا جوابی ردعمل؛صعدہ میں غزہ کے حق میں ریلیاں
دوسری جانب یمن کے شمالی علاقے صعدہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی عوام کی حمایت میں عظیم الشان مظاہرے کیے، مظاہرین نے غزہ اور یمن کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
خلاصہ
یہ حملہ نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں امریکی اور صہیونی عزائم کا واضح مظہر ہے، بین الاقوامی برادری کی خاموشی اس ظلم کی ایک اور شکل ہے، جسے اب توڑا جانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

انتہا پسند صہیونی وزراء کا غزہ میں بربریت میں شدت لانے کا مطالبہ 

🗓️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ جاری رہنے پر اسرائیلی کابینہ کے دو سخت

اگر ہیکر نیتن یاہو کے دل کی دھڑکن چیک کرنے والی چپ تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے جسم میں ان کے دل کی دھڑکن کو

پی ٹی آئی احتجاج: لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

🗓️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث

برطانیہ کا دنیا میں ایٹمی جنگ کے امکان کا انتباہ

🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں برطانوی حکومت کے قومی

وزیراعظم  ایک روزہ دورے پر  لاہور پہنچ گئے

🗓️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،

امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں چین کے ٹیکنالوجی بل پر بحث

🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ اور امریکی ایوان نمائندگان کے رہنماؤں نے بدھ کو

یمن جیل پر فضائی حملہ اورعالمی رہنماؤں کی خاموشی

🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن کی جیل پر فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک

ہم نے مشرق وسطیٰ کو تباہ کیا اور لاکھوں افراد کو قتل کیا: ٹرمپ کا اعتراف

🗓️ 18 اگست 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے ایک انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے