امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

🗓️

سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مل کر بھی یمن کو شکست نہیں دے سکے،عبری میڈیا کے مطابق یمنی مزاحمت اور محدود وسائل کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

معا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ کے صحافی رونین برگمن نے اسرائیلی ٹی وی چینل 12 سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب یمن کو شکست دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
رونین برگمن نے کہا کہ امریکی سنٹرل کمانڈ سینٹکام  اور اسرائیلی انٹیلی جنس بھی یمنی مزاحمت کو ختم نہیں کر سکے، معاملہ بہت واضح ہے؛ یمنیوں کو شکست دینا ممکن نہیں، وہ قلیل وسائل کے باوجود ہمیں شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
صیہونی چینل 12 نے بھی امریکہ کی بڑی طاقت کو یمنیوں کو شکست دینے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس ہدف کا حصول عسکری لحاظ سے انتہائی مشکل ہے۔
صیہونی چینل کان نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے یمن پر کیے جانے والے حملے محض نمائشی اور بے سود ہیں اور ان سے یمن کی دفاعی طاقت میں کمی نہیں آتی، اس چینل نے مزید بتایا کہ یمنی حملوں نے اسرائیلی معیشت کو نشانہ بنایا ہے۔

مشہور خبریں۔

مودی کا پاکستان پر الزام: پہلگام حملے کے سیاسی مقاصد ؟

🗓️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی کا پاکستان پر الزام

سعودی اتحاد پروازوں کی اجازت نہیں دے رہا: صنعا

🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے

غزہ میں بین الاقوامی پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے: وزیر خارجہ

🗓️ 21 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر خارجہ

نسل پرستی کے بارے میں برطانوی عوام سڑکوں پر

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   انگلینڈ میں 24 سالہ سیاہ فام نوجوان کرس کابا کے

قرض پروگرام کیلئے مذاکرات جاری، آئی ایم ایف کا ٹیکسز کا ہدف 11 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے پر زور

🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم

اربیل میں صیہونی کانفرانس میں شرکت کرنے والی عراقی وزارت ثقافت کی ملازم نوکری سے برخاست

🗓️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی وزارت ثقافت کی ایک خاتون ملازمین کو اربیل میں صہیونی

سویلنز کے ملٹری ٹرائل کا کیس: زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

🗓️ 10 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز

غزہ پر ایٹمی بمباری کے بارے میں کابینہ کے وزیر کا بیان

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے