?️
سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے ایک سال گزرنے کے بعد بھی غزہ پٹی کے مظلوم باشندوں پر زمینی، فضائی اور سمندری وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے مسلسل 369 ویں دن بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے حال ہی میں ایک بار پھر قبل غزہ پٹی کے وسط میں واقع النصیرات پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: النصیرات کے قتل عام میں بائیڈن کی رسوائی
اس کے علاوہ صہیونی ڈرونز نے النصیرات کیمپ کے مغربی علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
ان وحشیانہ حملوں نے مشرقی غزہ شہر کے الشجاعیہ علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
شمالی غزہ پٹی کے جبالیا علاقے میں درجنوں شہداء کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں اور صہیونی فوجی طبی امداد فراہم کرنے والی ٹیموں کو زخمیوں تک پہنچنے سے روک رہے ہیں۔
المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی کہ صہیونی فوج نے شمالی غزہ پٹی کے التوام علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
فضائی حملوں کے علاوہ، صہیونی فوج کی توپیں بھی مسلسل شمالی غزہ پٹی کے علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری
اس کے ساتھ ساتھ، صہیونی جنگی کشتیوں نے جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس میں رہائشیوں پر فائرنگ کی۔


مشہور خبریں۔
جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ و اہلیہ فائرنگ سے زخمی، بیٹی بیٹا جاں بحق
?️ 16 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی
اگست
افغانستان میں 10 ملین بچے تعلیم اور اسکول سے محروم
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان میں
دسمبر
بولیویا کے صدر کی امریکہ کی عالمی پالیسیوں اور غزہ میں نسل کشی کی شدید نتقید
?️ 27 ستمبر 2025بولیویا کے صدر کی امریکہ کی عالمی پالیسیوں اور غزہ میں نسل
ستمبر
سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان بات چیت
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جرمن
اگست
صیہونی حکومت کے جرم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی وفد: 1. صیہونی حکومت
اکتوبر
وزیر اعظم نے سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کا عندیہ دے دیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سارک سربراہی
دسمبر
ڈالر کی اڑان جاری
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
موت کا سامنا: جعفر ایکسپریس واقعے میں بچ جانے والوں کی کہانیاں
?️ 13 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) رات کے آخری پہر محمد نعمان کو ایک موقع
مارچ