?️
سچ خبریں:ذرائع نے خبر دی ہے کہ امریکہ کے سائبر کمانڈ کے سربراہ اور قومی سلامتی کے ادارے (این ایس اے) کے ڈائریکٹر ٹموتھی ہیگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،یہ قدم سگنل میسنجر اسکینڈل کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں امریکی فوجی منصوبوں سے متعلق خفیہ معلومات لیک ہوئی تھیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ہیگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ سکائی نیوز عربیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیگ کو صدر ٹرمپ نے برطرف کیا ہے،انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔
اسکائی نیوز کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے این ایس اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینڈی نوبل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے،یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سگنل میسنجر پر ہونے والی خفیہ گفتگووں کے لیک ہونے کے بعد امریکی حکومت کے اندر شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب امریکہ کے سینئر اہلکاروں کی یمن پر حملے سے متعلق خفیہ گفتگووں کی ریکارڈنگز لیک ہو گئیں۔
ان گفتگووں میں مائیک والٹز (امریکی قومی سلامتی کے مشیر) اور دیگر اہلکاروں نے یمن پر ممکنہ فوجی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا تھا،اس افشا کے بعد والٹز اور وزیر دفاع پیٹ ہیگیسیٹ کے خلاف بھی تنقید ہوئی، لیکن ٹرمپ نے ان کی حمایت کی۔
پولیٹیکو کے مطابق، کئی سینئر امریکی سفارتکاروں کو بھی زبردستی عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے، کینتھ لوگسڈن جیسے تجربہ کار سفارتکار بھی وزارت خارجہ میں ہونے والی کٹوتیوں کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دینے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، قومی سلامتی کونسل میں مزید اہلکاروں کو آنے والے دنوں میں برطرف کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اس معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا وعدہ کیا ہے اور تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
سگنل میسنجر اسکینڈل نے واشنگٹن میں زبردست ہلچل مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں سائبر اور سلامتی کے شعبوں کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو اپنے عہدوں سے ہٹنا پڑا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسپائی ویئر پر سعودی عرب اور امارات کے درمیان قریبی مقابلہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی جاسوسی، ہیکنگ اور جابرانہ اقدامات کو مضبوط کرنے
جنوری
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر
پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
جولائی
نیتن یاہو کی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے نئی شرائط
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:ایک عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے حکام کے حوالے سے
فروری
حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک
جون
شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزراء اعلی کو عیدالفطر کی مبارکباد
?️ 21 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے
مارچ
اسرائیلی حکومت عدم استحکام اور شرارت کا محور ہے : الحیہ
?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں: حماس تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے
ستمبر
ایران پر حملہ کرنا ہماری مجبوری تھی، تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا چاہتے تھے؛ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں:ٹرمپ نے ایران پر حملے کی وجہ بیان کرتے ہوئے دعویٰ
اکتوبر