?️
سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دوسرے ممالک کی طرف سے فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے منگل کو آنکارا میں کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب سوک چندا سوفیا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دوسرے ممالک کی طرف سے فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بھی فلسطینیوں کی حمایت کریں گے:ترکی
ترکی کے وزیر خارجہ نے کئی یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی حکومت کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں بتایا کہ فلسطین پر قبضہ جاری ہے اور قبضے کی صورتحال کے پیش نظر فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنا بہت اہم ہے۔
فیدان نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کی کارروائیوں کی غیر مشروط حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسیطنیوں کی نسل کشی کا آغاز اور جاری رہنا علاقائی ممالک کی غیر مشروط حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمبوڈیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ترکی اور اسرئیل کے درمیان تجارت بند ہو گئی ہے؟
انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا کے وزیر خارجہ نے استنبول میں اقتصادی میدان میں سرگرم افراد سے بھی ملاقات کی ۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
فروری
بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا معاملہ، اردن نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 14 مارچ 2021اردن (سچ خبریں) بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کے
مارچ
ایران کے بارے میں امریکی قانون ساز کا اعتراف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی قانون ساز نے ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے
جون
چین کا نینسی پیلوسی کو افغانستان، عراق، شام اور لیبیا جانے کا مشورہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان
اگست
عراق کا گھریلو لین دین میں ڈالر کے بجائے دینار استعمال کرنے کا حتمی فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ علی العلاق نے اتوار کو
ستمبر
مسئلہ فلسطین ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے:یمنی رہنما
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر
اگست
طالبان: امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ برے اقدامات برے ردعمل کا باعث بنتے ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں کہ اگر کابل
ستمبر
مال مفت دل بے رحم کی مثال
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: گروپ-7 کے سربراہان نے اتفاق کیا ہے کہ روس کے
جون