?️
سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انٹالیہ میں ڈپلومیٹک فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روز بروز زیادہ بے شرمی سے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر نے زور دے کر کہا کہ جب تک اسرائیل اپنے جرائم جاری رکھے گا اور جنگ بندی کی کوششوں کو کمزور کرتا رہے گا، غزہ پٹی میں پائیدار امن کا حصول انتہائی مشکل ہوگا۔
انہوں نے چوتھے انٹالیہ ڈپلومیٹک فورم کے افتتاحی اجلاس میں اسرائیل کو "دہشت گرد ریاست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے کوئی اور اصطلاح استعمال نہیں کی جا سکتی۔
اردوغان نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے اسرائیل تمام انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قتل عام پر خاموشی ان جرائم
انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی فلسطینیوں کو دہشت گرد کہنے کا حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔
ترک صدر نے اسرائیل کی شام اور لبنان پر جارحیتوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست خطے میں بحران کا باعث بن چکی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین سے بڑی ہے، کیونکہ انسانیت صرف ان چند ممالک تک محدود نہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
کیا غزہ جنگ بندی، نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے؟
?️ 16 اکتوبر 2025کیا غزہ جنگ بندی، نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے؟
اکتوبر
کرونا کی چوتھی لہر سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ چند روز سے پاکستان کورونا وائرس کی ڈیلٹا
اگست
معاون خصوصی کی عوام سے ماسک پہننے اور ویکسین لگوانیں کی گزارش
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے
ستمبر
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی
اسرائیل توسیع پسندانہ پالیسیاں اپنا رہا ہے:ترکی
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی ریاست کے شام پر
اپریل
ایران کے ساتھ جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں 292,000 بے روزگار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: جون 2025 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بے روزگاری میں غیرمعمولی
جولائی
حماس کا مذاکرات میں پانچ بنیادی اصولوں پر اصرار
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار کے مطابق حماس مذاکرات میں جنگ بندی،
جولائی