ترکی کے صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف زبانی جمع خرچ

ترکی کے صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف زبانی جمع خرچ

🗓️

سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انٹالیہ میں ڈپلومیٹک فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روز بروز زیادہ بے شرمی سے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔  

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر نے زور دے کر کہا کہ جب تک اسرائیل اپنے جرائم جاری رکھے گا اور جنگ بندی کی کوششوں کو کمزور کرتا رہے گا، غزہ پٹی میں پائیدار امن کا حصول انتہائی مشکل ہوگا۔
انہوں نے چوتھے انٹالیہ ڈپلومیٹک فورم کے افتتاحی اجلاس میں اسرائیل کو "دہشت گرد ریاست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے کوئی اور اصطلاح استعمال نہیں کی جا سکتی۔
اردوغان نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے اسرائیل تمام انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قتل عام پر خاموشی ان جرائم
انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی فلسطینیوں کو دہشت گرد کہنے کا حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔
ترک صدر نے اسرائیل کی شام اور لبنان پر جارحیتوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست خطے میں بحران کا باعث بن چکی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین سے بڑی ہے، کیونکہ انسانیت صرف ان چند ممالک تک محدود نہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے: وزیر خارجہ

🗓️ 27 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے

🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

مصر کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری

🗓️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اضافے کے

امید ہے عمران ریاض آئندہ چند روز میں بازیاب ہوجائیں گے، وکیل

🗓️ 27 جون 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے

جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت، جو یہ سمجھ رہی تھی کہ اس نے

یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام

🗓️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ نے کہا

خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کو لگا بڑا دھچکا

🗓️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں)ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب میں پر تشدد واقعات ہوئے جس

ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: انصار اللہ 

🗓️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے