ٹرمپ کی ایران پر حملے کے بعد بن سلمان، نیتن یاہو اور امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

ٹرمپ کی ایران پر حملے کے بعد بن سلمان، نیتن یاہو اور امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امیر قطر سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی، تینوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا۔

المیادین نیوز چینل  کی رپورٹ کے مطابق علاقائی کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تین اہم رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی، جن میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے خطے میں حالیہ کشیدگی، خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔
سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی واس (SPA) نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال پر بات کی، اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹرمپ اور بن سلمان نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اسی دوران، اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی کہ وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے بھی امریکی صدر سے رابطہ کیا اور ایران و اسرائیل کے درمیان ہونے والے حالیہ فوجی تصادم اور سیکیورٹی صورتحال پر بات کی۔
دوسری جانب، الجزیرہ چینل کے مطابق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایران پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔
دیوان امیری قطر کے بیان کے مطابق، امیر قطر نے اس گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کو کم کرنے اور خطے کو مزید عدم استحکام سے بچانے کے لیے فوری طور پر سفارتی اقدامات اور پرامن حل کی طرف پیش رفت ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

نئے صیہونی صدر کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے نئے صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل بہت زیادہ

امریکہ زیلینسکی کو ہٹانے کی کوشش میں

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں اعلان

جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا، اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل

?️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ ؛ وجہ ؟

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ

پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق فیصلہ دیا ہے

?️ 4 فروری 2022پشاور(سچ خبریں)  جیو نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا

نیا سال ہمارے لیے بہت مشکل ہوگا:برطانوی وزیر اعظم

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب

طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزاده نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے

پاکستان میں مہنگائی عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے ہے

?️ 19 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے