?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، یوکرین جنگ اور افغانستان سے انخلا کے معاملے پر اس ملک کے سابق صدر جو بائیڈن کو آڑے ہاتھوں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی نظر میں بائیڈن کی حیثیت
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن ایک دھوکے باز اور مکار شخص ہے جس نے امریکہ کو روس کے ساتھ ایک حقیقی بحران میں دھکیل دیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ لاکھوں لوگ بلاوجہ مارے گئے، اور اگر ہم جنگ بندی تک نہ پہنچے تو مزید بے گناہ جانیں ضائع ہوں گی۔ روس کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پائے گا، اگر میں صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی۔ اگر میں صدر ہوتا تو 7 اکتوبر کا حملہ بھی اسرائیل پر نہیں ہوتا۔
افغانستان سے انخلا پر بھی بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا افغانستان سے انخلا ہماری تاریخ کا سب سے شرمناک دن بن گیا، جبکہ اگر میں صدر ہوتا تو یہ عمل طاقت اور وقار کے ساتھ مکمل ہوتا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ جھوٹا ہے: بائیڈن
ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے فیصلے امریکہ کی عالمی ساکھ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ہم امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں : طالبان
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر
فروری
مغرب اور روس کے درمیان تیسری عالمی جنگ کا آغاز
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Figaro نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ شائع
جنوری
پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کو ‘ناکافی سیکیورٹی’ کی فراہمی پر اظہار تشویش
?️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عمران خان کو فراہم
ستمبر
پنجاب میں چینی مافیاوں کے خلاف حکومت نے کی بڑی کاروائی
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف
نومبر
ترکی صہیونی قیدیوں کی رہائی کیوں چاہتا ہے ؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وزیر
اکتوبر
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کار زیوی بریل نے عرب ممالک کے
مئی
ہمارے ملک کے کتنے فیصد لوگ وزیراعظم کا نام نہیں جانتے؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: گیلپ پاکستان نے موجودہ وزیراعظم کا نام جاننے کے حوالے
اگست
یمن کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا تازہ ترین موقف
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ یہ ملک یمن کے
اپریل