?️
سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے لیے فلسطین حامی مسلمان امیدوار زهران ممدانی کی کامیابی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں کمیونسٹ اور ریڈیکل قرار دیا۔ ممدانی نے پرائمری میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین حامی اور مسلمان امیدوار زهران ممدانی کی نیویارک میئر شپ کی دوڑ میں پیش قدمی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ آخرکار وہ لمحہ آ ہی گیا، ڈیموکریٹس نے اپنا آخری پردہ بھی چاک کر دیا۔ زهران ممدانی، ایک خالص کمیونسٹ دیوانہ، پرائمری انتخابات میں کامیاب ہو گیا ہے اور اب میئر بننے کی راہ پر گامزن ہے!
ٹرمپ نے ذاتی حملوں کا سہارا لیتے ہوئے مزید لکھا کہ ہم پہلے بھی انتہا پسند بائیں بازو کے لوگوں کو دیکھ چکے ہیں، مگر یہ حد سے آگے نکل چکا ہے۔ اس کی آواز ناقابلِ برداشت ہے، اور وہ ذہین بھی نہیں لگتا!
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تین کونسل ممبرز اور تین بیوقوف اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ اور ہمارے فلسطینی نژاد عظیم سینیٹر، چاک شومر گریان، اس کے سامنے جھک گئے ہیں! ہاں، یہ لمحہ ہمارے ملک کی تاریخ میں ایک ‘سنگ میل’ ہے!
زهران ممدانی، جو ایک سوشلسٹ، فلسطین نواز اور مسلمان امیدوار ہیں، نے ڈیموکریٹک پرائمری میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی۔ یہ ایک غیر متوقع مگر بھرپور عوامی حمایت پر مبنی فتح تھی، جسے سیاسی تجزیہ کار ایک بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی فتح کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر نلسن منڈیلا کا قول شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سب کچھ ناممکن لگتا ہے، جب تک کہ وہ مکمل نہ ہو جائے۔ میرے دوستو، کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ آپ ہی ہیں جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔ مجھے فخر ہے کہ میں نیویارک شہر کے لیے آپ کا ڈیموکریٹ امیدوار ہوں۔
زهران ممدانی کی حمایت کا ایک اہم عنصر ان کی کھلی فلسطین نوازی اور معاشرتی انصاف پر زور ہے۔ ان کی جیت امریکی سیاست میں اقلیتوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی اور فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اشارہ ہے۔
ٹرمپ کا شدید ردعمل نہ صرف ان کے روایتی موقف کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ فلسطینی حامی امیدواروں کی کامیابی امریکی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے لیے ایک چیلنج بنتی جا رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افغانستان کے حالات ایران اور پاکستان کے لیے پریشانی کا باعث: عمران خان
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ
دسمبر
سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ
اگست
وزارت داخلہ کا اسلام آباد کے ریڈ زون میں توسیع کا فیصلہ
?️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) 4 نومبر کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے والے پاکستان تحریک
اکتوبر
تل ابیب میں سابق امریکی سفیر کی صیہونی عرب دوستی کی ذمہ داری
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور عربوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
مئی
سی ڈی سی نے روشن ایکویٹی کے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا:ڈاکٹر رضا باقر
?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آر
مارچ
ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کے شرائط کا اعلان
?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:روسی صدارتی دفتر (کریملن) کے ترجمان دمتری پسکوف نے آج
فروری
غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے امارات کے ساتھ خفیہ مذاکرات
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: 24 نیوز ٹی وی کی رپورٹ مطابق اسرائیل اور امریکہ
جنوری
لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار
?️ 10 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے
اکتوبر