?️
سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ یمن میں انصار اللہ کے خلاف ناکام ہو چکے ہیں، چھ ہفتے کے امریکی حملوں کے باوجود یمنی کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی کا امکان بڑھ گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے یمن کے رہائشی علاقوں پر چھ ہفتے سے جاری وحشیانہ حملوں کے باوجود یمنی مسلح افواج اپنی کارروائیاں بحیرہ احمر اور مقبوضہ علاقوں میں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو امریکی حملوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
سیاسی تجزیہ کار لقاء مکی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ انصار اللہ کے مقابلے میں سخت شکست سے دوچار ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب امریکہ متبادل حکمت عملی یعنی یمن پر حملے روکنے کی بات کر رہا ہے کیونکہ ٹرمپ یمن کے محاذ پر بند گلی میں پھنس چکے ہیں اور امریکی فوجی طاقت کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
لقاء مکی نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ ٹرمپ کے آئندہ مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے تاکہ یمنی مزاحمتی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں:یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
دفاعی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر ایلیاس حنا نے بھی کہا کہ ٹرمپ کا علاقائی دورہ اس وقت ممکن ہے جب خطے میں امن قائم ہو، کیونکہ انصار اللہ کی مسلسل میزائل حملوں کے سائے میں ٹرمپ کے لیے سفر کرنا مشکل ہو جائے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل حملے میں 8 امریکی میرین زخمی: این بی سی
?️ 28 ستمبر 2026سچ خبریں: نیوز نیٹ ورک این بی سی نے امریکی حکام کے
ستمبر
حزب اللہ کو بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح کام کرنے کا حق ہے: لبنانی وزیر اعظم
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان
دسمبر
لبنان اور فلسطین میں اسرائیل کے جرائم کو امریکہ کی ہری جھنڈی سے ہو رہے ہیں : انصار اللہ
?️ 16 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے صیہونی حکومت
اگست
ملک بھر میں کورونا کی لہر کی شدت میں واضح کمی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی لہر کی شدت واضح کمی
اکتوبر
یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری
جنوری
ٹرمپ کا ایران کے امور کے لیے منتخب ممکنہ نمائندہ کون ہے؟
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: ٹرمپ کے ہاتھوں ریچارد گرنل کی ایران کے امور کے
دسمبر
سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد
?️ 5 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے
اپریل
تحریک انصاف کا عید الفطر کے 3 روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ
?️ 26 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عید الفطر کے 3 روز
مارچ