🗓️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے شدید پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فلسطینی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیئے مسجد اقصیٰ پہونچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود کل جمعۃ المبارک کو ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس بالخصوص پرانے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں کی نقل و حرکت پر کڑی پابندیاں عاید کر رکھی تھیں، بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے غرب اردن سے آنے والے نمازیوں کی بسیں روک دیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں دسیوں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے، پولیس کی گشتی پارٹیوں کی بڑی تعداد فلسطینی نمازیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے، اس کے باوجود 40 ہزار فلسطینی مسلمان نماز جمعہ کو قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔
نماز جمعہ کی ادائی کے بعد باب الاسباط اور دوسرے دروازوں سے باہر نکلنے والے نمازیوں کو روکا گیا، جمعہ کو علی الصباح صہیونی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
جمعہ کے خطبہ میں مسجد کے خطیب نے عالم اسلام اور عرب ممالک میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا، انہوں نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے کی مہمات کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے بھی اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
شمالی عراق پر حملے پر بغداد میں ترک سفارت خانے کا ردعمل
🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: بغداد میں ترک سفارت خانے نے آج جمعرات 21
جولائی
ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد
مئی
غزہ میں پانی اور خوراک کو روکنا جنگی جرم : اردن
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کی شام اس بات
اکتوبر
یورپی یونین کی شیطانی مسکراہٹ
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے واضح تضاد
نومبر
ایران جنگ اور صلح میں لبنان کا حامی
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: اقتدار کی منتقلی کے دوران، امریکہ نے جنگ بندی کا
نومبر
صیہونیوں کو ہلاک کرنے والے مصری فوجی کی نئی تفصیلات
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جون
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
🗓️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج
نومبر