?️
سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک واضح خطاب میں کہا ہے کہ جو لوگ حزب اللہ کی مزاحمتی قوت کو کمزور یا غیر مسلح کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ یہ خام خیالی ترک کر دیں،یہ خطاب حالیہ سیاسی و دفاعی حالات کے تناظر میں المنار چینل کے ذریعے نشر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کو فوری طور پر غیرمسلح ہونا چاہیے:امریکہ
مزاحمت کمزور نہیں ہوئی، ہم تسلیم نہیں ہوں گے
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ مزاحمت کمزور ہو چکی ہے، وہ شدید غلط فہمی کا شکار ہے۔ ہم اپنے ملک، عزت اور سرزمین کے دفاع کے لیے پہلے سے زیادہ تیار اور مضبوط ہیں، اگر لبنانی حکومت کسی وجہ سے اپنی ذمہ داری پوری نہ کر پائے تو حزب اللہ دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوگی۔
خلع سلاح کا مطالبہ، دشمن کی خدمت ہے
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو کوئی بھی حزب اللہ کو اسلحہ سے محروم کرنے کی بات کرتا ہے، دراصل وہ صہیونی دشمن کی خدمت کر رہا ہے۔ ایسے مطالبات فوج اور مزاحمت کے درمیان فتنہ پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔
ہم تصادم سے نہیں ڈرتے
شیخ قاسم نے خبردار کیا کہ جو ہمارے اسلحے پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرے گا، ہم اس کا سامنا پوری طاقت سے کریں گے۔ ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو دبک کر بیٹھ جائیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔
اسرائیل کا منصوبہ؛ لبنان پر قبضہ
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کا مقصد جنوبی لبنان پر قبضہ کر کے اسے فلسطینِ اشغالی کا حصہ بنانا ہے۔ خلع سلاح کی باتیں اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔ اگر مزاحمت نہ ہوتی تو آج بھی قابض فوج جنوبی لبنان میں موجود ہوتی۔
مقاومت کی کامیابیاں اور عالمی اعتراف
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی 40 سالہ جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ لبنانی مزاحمت نے ایک افسانوی مثال قائم کی ہے جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ دنیا حیران ہے کہ نوجوان مجاہدین کیسے صہیونی طاقت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔
فلسطین کی حمایت میں استقامت
انہوں نے فلسطین کے لیے حزب اللہ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید سید نصر اللہ کے راستے پر چلتے رہیں گے اور فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اسلامی ممالک کی خاموشی پر سوال
انہوں نے صہیونی جارحیت، بالخصوص مسجد الاقصیٰ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی دنیا سے سوال کیا کہ اسلامی ممالک اس کھلی جارحیت پر خاموش کیوں ہیں؟
امریکہ، بڑا شیطان
شیخ نعیم قاسم نے امریکہ کو بڑا شیطان قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنان ہرگز امریکی احکامات کے مطابق نہیں چلے گا۔
ایران اور امریکہ کے مذاکرات
انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ
یہ بات چیت مثبت نتائج دے گی، جو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر فائدہ مند ہو گی۔
یمن اور سید عبدالملک الحوثی کو سلام
آخر میں انہوں نے یمن کے عوام اور انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ
یمنی عوام دنیا کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
روسی تیل پر سال کے آخر تک پابندی عاید
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے
مئی
شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں امریکی فوج
اگست
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی
?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ
جنوری
صدرِ مملکت سے 4 ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں
?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 4 ممالک
نومبر
اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
?️ 6 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا
مارچ
وزارت خزانہ نے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی
اکتوبر
عمانی مصنف: اسرائیل نے 12 روزہ جنگ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عمانی مصنف فیض محمد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جولائی
بائیڈن حکومت کے نزدیک سعودی عرب اچھا بھی ہے برا بھی
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب جو بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے صدر بنے تو انھوں نے
اکتوبر