?️
سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد صیہونی حکومت کو واپس ہجرت کے شدید بحران کا سامنا ہے، قابض حکومت نے یہودیوں کو مقبوضہ علاقوں میں آباد ہونے پر آمادہ کرنے کے لیے پانچ سالہ ٹیکس معافی سمیت مالی مراعات کی پیشکش کی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادی کے بحران اور صہیونی باشندوں کے بھاگنے کے رجحان نے صیہونی حکومت کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ یہودیوں کو ہجرت سے روکنے کرنے کے لیے مالی لالچ اور اقتصادی مراعات فراہم کرے۔
صہیونی ویب سائٹ کالکالسٹ کے مطابق، صیہونی حکومت نے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد ہونے کی ترغیب دینے کے لیے پانچ سالہ ٹیکس معافی اور دیگر اقتصادی سہولتوں کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیفا آپریشن کا پیغام؛ شمال میں صیہونیوں کی نقل مکانی کی ایک نئی لہر کا آغاز
اس رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے یہ تجویز پیش کی ہے، تاہم اسے تاحال منظور نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مقبوضہ شہر ایلات میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ تلابیب کی کابینہ یہودیوں کو ارضِ موعود میں واپس لانے کے لیے مختلف اقتصادی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
اگر یہ اقدام عملی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ صہیونی ریاست اس نوعیت کی مالی پیشکش کے ذریعے واپس ہجرتِ (Reverse Migration) کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل کو یہودی آبادی کے فرار اور اندرونی ہجرت کے بحران کا کتنا شدید سامنا ہے۔
دوسری جانب، اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے منصوبے اسرائیل کے مالیاتی بجٹ میں کمی اور ٹیکس آمدنی میں نمایاں گراوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔
قابض علاقوں سے بھاگنے کا رجحان، خاص طور پر جنگ کے دوران اور بعد میں، صہیونی قیادت کے لیے ایک سنگین بحران بن چکا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنسٹ) کے تحقیقی و معلوماتی مرکز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، سنہ 2020 سے 2024 کے درمیان تقریباً ایک لاکھ پینتالیس ہزار نو سو (145900) صہیونی باشندوں نے — جو زیادہ تر پہلے سے ہجرت کر کے آئے تھے — مقبوضہ علاقوں کو چھوڑ دیا ہے۔
روزنامہ یدیعوت احرونٹ نے اس رپورٹ کے کچھ حصے شائع کیے ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ چار سالوں کے اندر مقبوضہ علاقوں سے جانے والوں کی تعداد، آنے والوں سے ایک لاکھ پینتالیس ہزار نو سو (145900) زیادہ رہی۔
مزید پڑھیں: ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار
یہ اعداد و شمار صہیونی ریاست کے لیے اندرونی زوال، عدمِ اطمینان اور خوف کی بڑھتی ہوئی فضا کا ثبوت ہیں، جو بتدریج اس کے سماجی اور معاشی ڈھانچے کو متزلزل کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں: فیصل قریشی
?️ 5 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی
جولائی
صیہونی فوج کا دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر بات کرنے سے انکار
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان نے دمشق میں ہونے والے دہشت
اپریل
پاکستانیوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے۔ دفترِ خارجہ
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ
ستمبر
سعودی عرب نے کھیل کے بہانے اپنے گناہوں کو چھپانے کے لیئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کردی
?️ 30 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے ملک بھر میں ہونے والی انسانی
مئی
ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ
?️ 24 اگست 2025ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس
اگست
بزور طاقت خفیہ طریقے سے لائی جانے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اختر مینگل
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 642 فلسطینی شہید
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے صہیونی
فروری
امریکہ کو انتخابات سے پہلے ایرانی تیل کی ضرورت
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: بلومبرگ کے مطابق، ویٹول گروپ، دنیا کا سب سے بڑا
جون