🗓️
سچ خبریں: صیہونی اعلی مذاکرات کار دانیئل لیوی نے اعلان کیا کہ صہیونی حکام غزہ میں جنگ کے خاتمے کی واضح مخالفت کر رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اعلی مذاکرات کار اور سابق سینئر صہیونی مذاکراتی عہدیدار دانیئل لیوی نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ جاری رہے گی، چاہے امریکہ کچھ بھی کہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، اسحٰق ڈار
انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیش کردہ امن منصوبے کے مواد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کی درخواست کوئی نئی بات نہیں ہے، یہ موضوع پہلے بھی زیر بحث آ چکا ہے اور یہاں تک کہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے، یہ ہر امن معاہدے کا حصہ ہے۔
لیوی نے زور دیا کہ یہاں پوچھا جانے والا سوال یہ ہے کہ امریکہ کس حد تک اپنے امن منصوبے کے تمام مراحل پر عملدرآمد ہونے پر مطمئن ہے کیونکہ جو چیز امن مذاکرات کے آگے بڑھنے کو روکتی ہے وہ یہ ہے کہ آیا آپ ایک دائمی جنگ بندی چاہتے ہیں یا ایک عارضی جنگ بندی کے ساتھ دوبارہ تنازعہ اور زیادہ قتل و غارتگری اور تباہی کا سامنا کرنا ہوگا۔
سابق سینئر صہیونی مذاکراتی عہدیدار نے تل آویو کے موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا جواب واضح ہے؛ جنگ جاری رہے گی، چاہے امریکہ کچھ بھی کہے۔
یاد رہے کہ اس وقت جنگ کے خاتمے کی درخواست صرف حماس اور اسلامی جہاد کی طرف سے نہیں ہے، بلکہ پوری دنیا یہی درخواست کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: 8 مہینے میں صیہونیوں کو غزہ میں کیا ملا ہے؟
دانیئل لیوی کی یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حماس کے حکام نے پہلے بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے باوجود، تل آویو غزہ میں اپنی نسل کشی جاری رکھے گا اور اس علاقے میں جنگ بندی کو قائم نہیں کرے گا۔
مشہور خبریں۔
سندھ میں افطار کے بعد مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ
🗓️ 13 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں
اپریل
دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملہ
🗓️ 30 اکتوبر 2021 سچ خبریں: شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے
اکتوبر
گوانتاناموبے میں امریکی جرائم کی منظم حمایت!
🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: 20 سالوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کے خصوصی انسپکٹر
جولائی
امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ
🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس
مارچ
’پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا مطالبہ سامنے آرہا ہے، حکومت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے‘
🗓️ 5 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا
دسمبر
صیہونی کابینہ تباہی سے ایک قدم کے فاصلہ پر
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:نفتالی بینیٹ کی اتحادی کابینہ ایک نمائندے کے جانے کی وجہ
جون
بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ
🗓️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ صارفین پر
نومبر
غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں مصر اور سعودی عرب کا بیان
🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قاہرہ دورے کے
اکتوبر