?️
واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی برسراقتدار آئی ہے تب سے ملک بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے اور بھارت بھر میں اقلیتوں پر حملے بھی بڑھ گئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو ایک افسوسناک بات ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں مسلمانوں اور نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے گروپوں کو سب سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔
امریکی رپورٹ میں بھارتی وزارت داخلہ کی 2016 سے لیکر 2017 تک کی رپورٹ کے اعداد و شمار کا بھی تذکرہ کیا گیا جس کے مطابق مذکورہ ایک سال کے عرصے میں فرقہ وارانہ فسادات اور مذہبی بنیادوں پر تشدد میں 86 افراد ہلاک اور 2 ہزار 231 زخمی ہوئے۔
انسانی حقوق سے متعلق جاری سالانہ رپورٹ میں دہشتگردوں کیخلاف پاکستانی فورسز کی کارروائی کو سراہا گیا ہے۔
رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستان میں شدت پسندوں اور دہشتگرد گروپوں کیخلاف پاکستانی فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئینی ترمیم پر عمران خان سے مشاورت ہوگئی، بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 19 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی بانی پی ٹی
اکتوبر
عمران خان کے مجرم ہونے میں کوئی شک نہیں:نواز شریف
?️ 17 جنوری 2021عمران خان کے مجرم ہونے میں کوئی شک نہیں:نواز شریف اسلام آباد
جنوری
جاپانی کابینہ نے استعفیٰ دیا
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: نئی جاپانی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اس
اگست
ٹرمپ کی مقبولیت میں ایک بار پھر کمی،کیا کمزور معیشت ریپبلکنز کو شکست دے سکتی ہے؟
?️ 16 نومبر 2025 ٹرمپ کی مقبولیت میں ایک بار پھر کمی،کیا کمزور معیشت ریپبلکنز
نومبر
تل ابیب کے سامنے اسٹریٹجک حکمت عملی
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
اکتوبر
شلپا شیٹی کاصحت مند زندگی گزارنے کیلئے کیا مشورہ ہے؟
?️ 16 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو
نومبر
وزیراعظم کی میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے
جون
پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام
?️ 8 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام کرتے
فروری