?️
واشنگٹن (سچ خبریں) اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران اس وقت خطے کی ایک ابھرتی ہوئے طاقت ہے جس کی وجہ سے اب امریکا اور اسرائیل میں شدید کھلبلی مچی ہوئے ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف کاروائی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کے سربراہ اور امریکا میں اسرائیلی سفیر سے ملاقات کی اور ایران کی بڑہتی ہوئی طاقت کے بارے میں گفتگو کی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات سے واقف کار ایک شخص نے بتایا ہے کہ اس ملاقات میں اسرائیلی حکام نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب کے مابین بھی بات چیت ہوئی جس میں اسرائیلی وفد نے ایران کے خلاف خودمختاری سے کارروائی کرنے پر زور دیا جبکہ امریکا اس قسم کی کوئی بھی اجازت دینے سے گریز کررہا ہے۔
چونکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے جوہری پروگرام پر قابو پانے کے لئے 2015 کے معاہدے میں ممکنہ طور پر امریکی واپسی کی تلاش شروع کی ہے جو ان کے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک کردی تھی تاہم اسرائیل نے ایرانی ٹیکنالوجیوں اور منصوبوں پر مزید پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور شام کے بارے میں تجاویز
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومت کے عہدیداروں
دسمبر
ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی
?️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حج درخواستوں کی وصولی آج سےآغاز ہوگیا
نومبر
حکومتی اتحاد کا فل کورٹ سماعت کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر
جولائی
مون سون؛ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
?️ 19 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات
جولائی
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری
غزہ میں ناکامی کی وجہ سے صہیونیوں کا پاگل پن
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جون
اقوام متحدہ اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہا ہے:یمنی عہدیدار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل
فروری
رفح میں امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کے صہیونی جرم بے نقاب
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں قابض حکومت
اپریل