?️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں آنگ سان سوچی سمیت میانمار کے متعدد سیاسی رہنماؤں کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے باغی فوج کو اسلحہ فروخت کرنے پر پباندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے رواں برس فروری میں میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے باعث وہاں کی حکومت کو اسلحے کی فروخت فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے جس میں رواں برس فروری میں میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کی مذمت کی گئی ہے۔
جنرل اسمبلی نے آنگ سان سوچی سمیت میانمار کے سیاسی رہنماؤں کو فوری رہا کرنے اور مظاہرین پر تشدد روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
میانمار کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کرسچن شرنر برجنر کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا خطرہ ایک حقیقت ہے، انہوں نے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میانمار میں فوجی حکومت کو واپس بھیجنے کے امکانات بھی معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی قرارداد کی 119 ممالک نے حمایت کی جبکہ صرف ایک ملک بیلاروس نے قرارداد کی مخالفت کی، چین اور روس سمیت 36 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
خیال رہے کہ چین اور روس میانمار کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، قرارداد میں حصہ نہ لینے والے کچھ ممالک کا کہنا تھا کہ میانمار میں فوجی بغاوت وہاں کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ قرارداد میں 4 سال قبل روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے بات نہیں کی گئی۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور
دسمبر
طالبان کو اپنے مخالفین کو بھی حکومت میں شامل کرنا چاہیے: یورپی یونین
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان میں یورپی یونین کے نائب سفیر نے طالبان کی حکومت
فروری
شہید ہنیہ؛ قتل سے لے کر طوفان الاقصیٰ تک
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی تحقیقاتی صحافی رونین برگمین نے اپنی کتاب رائز اینڈ کل
اگست
قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
فروری
آنکھوں کو متاثر کرنے والا انجیکشن مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے، نگران وزیر صحت
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا
ستمبر
حکومت کی مشکلات میں اضافہ
?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اتحاد مین شامل جماعتوں کے وعدے پورے نہ
جون
سینیٹ میں PTI اپنے ارکان کے ووٹ سے بھی محروم رہے گی، مریم نواز
?️ 27 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اورنگزیب نے
فروری
قدس اور 48 علاقوں میں وائس آف فلسطین ریڈیو پر پابندی
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ صیہونی
مارچ