اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️

جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس  نے پاکستان کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کو اقوام متحدہ کا بنیادی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہر سطح پر امن، استحکام اور خوشحالی کے لیئے کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ وہ عالمی باڈی کے مؤثر طور پر کام کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ پاکستان، اقوام متحدہ کا بنیادی شراکت دار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور  بات چیت کے دوران کورونا وبائی صورتحال، وبا کے بعد معاشی صورتحال میں بہتری، قرضوں میں ریلیف کی کوششوں، ویکسین کے معیار، افغان امن عمل، مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ عالمی باڈی کے مختلف شعبوں میں مؤثر طور پر کام کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بالخصوص سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی ملک کی صدارت کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم متفقہ طور پر اقتصادی اور سماجی کونسل کے 21-2020 کے صدر منتخب ہوئے تھے، یہ چھٹا موقع ہے کہ پاکستان کونسل کا صدر منتخب ہوا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے شاہ محمود قریشی کو افغانستان میں صورتحال کی بہتری کے لیے تنظیم کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے جاری امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جامع سیاسی تصفیے کے لیے مل کر کام کریں اور اس عمل میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف متحد ہوں۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان امن عمل کو مشاورت کے ذریعے اور اس طریقے سے آگے لے کر چلا جائے جس سے افغانستان اور خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے قیام میں مدد ملے۔

شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دوبارہ بطور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ تعیناتی کے لیے انتونیو گوتریس کی بھرپور حمایت کرے گا۔

انتونیو گوتریس نے دوبارہ بطور سیکریٹری جنرل تعیناتی کے لیے پاکستان کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے بڑا معاون رہا ہے اور اقوام متحدہ کے تحت عالمگیریت کے فلسفے پر کاربند ہے۔

یاد رہے کہ انتونیو گوتریس نے گزشتہ سال پاکستان کا چار روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں اور اسلام آباد میں دو روزہ مہاجرین کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث، سیکریٹری خارجہ نے ثبوت پیش کردیے

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین پر

حکومت کو پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت

?️ 25 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گذشتہ سال پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داران

بلوچستان: اپوزیشن ارکان کا حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت سے انکار

?️ 27 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) اپوزیشن ارکان نے حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت

فلسطینی مزاحمتی تحرمک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں

صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:   جب بھی مقبوضہ فلسطین سے یورپ کی طرف ریورس مائیگریشن

وزیر اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان ‘ڈیل’ پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی کے قیام پر متفق

?️ 26 جون 2022  کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی

ہنیہ; شیخ یاسین کے اسکول کے مقبول ترین طالب علم

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جب دو ستارے ٹکراتے ہیں تو روشنی اور توانائی کا دھماکہ

پاکستان کا ترکی اور آذر بائیجان کے ساتھ بذریعہ روڈ رابطہ قائم ہو گیا

?️ 24 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں)تجارت کے فروغ کے لئے ایک تاریخی پیشرفت کے طورپر پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے