?️
دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے انہیں امید ہیکہ کوئی بھی ملک دہشت گرد امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا لیکن اگر کسی ملک نے ایسا کیا تو یہ تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی جس پر طالبان کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ خطے میں ہمسایہ ممالک امریکہ کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، لیکن اگر خدانخواستہ ایک مرتبہ پھر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو یہ عظیم تاریخی غلطی ہو گی جو تاریخ میں لکھی جائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دوحہ میں موجود اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں افغان طالبان نے کہا ہے کہ ایسی کسی غلطی پر طالبان خاموش نہیں رہیں گے۔
افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد ہمارے ہمسائے میں اس مقصد کے لیے رہنا چاہتا ہے کہ وہ ہمارے ملک میں آپریشنز کرسکے۔
افغان طالبان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ہم نے بار بار اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین کسی دوسرے کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
طالبان نے کہا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کوئی دوسرا بھی اپنی سرزمین اور فضائی حدود ہمارے ملک کے خلاف استعمال نہ کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چند روز کے دوران متعدد مرتبہ واضح انداز میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو فوجی بیسز فراہم نہیں کرے گا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ بھی دو ٹوک انداز میں چند روز قبل واضح کرچکے ہیں کہ تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
امریکہ نے 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنے فوجی انخلا کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد سے عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ بوقت ضرورت افغانستان میں آپریشنز کرسکے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست
کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں اپنے
جون
ایران، چین، روس اور پاکستان افغانستان میں امریکی منصوبوں کی مخالفت کرتے ہیں
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا
ستمبر
بلوچستان: نوشکی کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم
?️ 7 اکتوبر 2024 نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو
اکتوبر
بغداد میں13دہشتگرد گرفتار
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انٹیلی جنس اورسکیورٹی ایجنسی نےاس ملک کے دارالحکومت بغداد میں
فروری
برازیل یوکرین میں جنگ کے خاتمہ کا خواہاں ہے: لولا ڈ سلوا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: برازیل کے نئے صدر لولا ڈ سلوا نے اپنے
جنوری
پاکستانی پارلیمنٹ کی ایران اور آیت اللہ خامنہ ای سے بے مثال یکجہتی
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ میں امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف
جون
میرے بیٹے نے گھر کے مالکوں کی خاطر ہتھیار ڈالے:فلسطینی قیدی کے والد
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سے ایک
ستمبر