?️
سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرینی صدر زلنسکی ایک دکٹیٹر ہیں جو بغیر انتخابات کے اقتدار میں برقرار ہیں، اگر وہ فوری طور پر کچھ کریں گے نہیں تو ان کے لیے ملک باقی نہیں بچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ میں امریکی اتحادی کس کے ساتھ ہیں؟نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشیل پر لکھا کہ یوکرین کے صدر زلنسکی ایک دکٹیٹر ہیں جو انتخابات کے بغیر اقتدار میں ہیں ، انہیں فوراً اقدام کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ان کے لیے کوئی ملک نہیں بچے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ زلنسکی نے امریکہ سے ۳۵۰ ارب ڈالر کی جنگی امداد وصول کی ہے لیکن اب تک انہیں کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی نیز ان میں سے 175 ارب ڈالر غائب ہو گئے ہیں۔
ان کے مطابق یوکرین کی جنگ امریکہ کے بغیر کبھی حل نہیں ہو سکتی تھی، امریکہ نے یورپ سے 200 ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے قبل ازیں کہا تھا کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے یوکرین کے اس خدشے کو مسترد کیا کہ انہیں مذاکرات کے لیے مدعو نہیں کیا گیا، ٹرمپ کے مطابق زلنسکی کو تین سال پہلے روس کے ساتھ معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وہ کہتے ہیں ‘ہمیں مدعو نہیں کیا گیا’؛ آپ کو تین سال پہلے یہ موقع ملا تھا ، آپ کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا، آپ کو جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی، آپ اس وقت بھی معاہدہ کر سکتے تھے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شمالی شام میں دھماکہ؛متعدد افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ رقہ میں ایک
جنوری
اسرائیل کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل
جنوری
وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ سوڈانی کی ملاقات
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے اطلاعات کے دفتر کے بیان میں کہا
مارچ
غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے
فروری
جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا: معاریو
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ کے تین ماہ سے زیادہ ہونے
جنوری
شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام
جون
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے: مسرت عالم بٹ
?️ 12 اپریل 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین
اپریل
مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی سازش
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:مسجد الاقصی کے خطیب کا کہنا ہے کہ اس مقدس مقام
جون