🗓️
جنیوا (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے اور درجنوں بے گناہ افراد طالبان اور حکومت کی آپسی لڑائی میں ہلاک ہورہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اور دیگر بین الاقوامی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان ملک کے مخلتف علاقوں میں لڑائی میں شدت آئی ہے۔
افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعہ 6 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ اجلاس بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں اور وزیر دفاع بسمہ اللہ محمدی کی رہائش گاہ پر حملے کے حوالے سے افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کی سربراہ ڈیبرہ لیونس سلامتی کونسل کے اراکین کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں تصادم کے دوران 10 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بدھ کے روز کہا تھا کہ افغانستان کے جنوبی علاقے ہلمند اور قندھارمیں تنازعے کے درمیان ان دونوں علاقوں کے دارالحکومت لشکر گاہ اور قندھار اور پڑوسی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو پرامن علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
امریکی اور دیگر بین الاقوامی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان ملک کے مخلتف حصوں میں لڑائی میں شدت آئی ہے اور افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے اہم شہر لشکرگاہ میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
سندھ میں آج بھی لوگ پانی کی بوند کے لیے ترس رہے ہیں
🗓️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عدالت میں نسلہ ٹاور تجاوزات
جون
آگ سے مت کھیلو! : حماس کا اسرائیل سے خطاب
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں: عرب اور حماس کے سربراہ نے اسرائیلی حکام کو بتایا
فروری
غزہ اور مغربی کنارے کیا ہونے جا رہا ہے؟
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی
جولائی
مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں
جولائی
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نرخوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم
🗓️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 200
جولائی
غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں
اکتوبر
غیر ملکی کارکن سعودی عرب سے فرار
🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: نئی خلیج کے مطابق سعودی نجی اور سرکاری شعبوں میں
ستمبر
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے
اکتوبر