فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں حماس کی کامیابی کا امکان، امریکا اور اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں حماس کی کامیابی کا امکان، امریکا اور اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مزاحمتی تحریک حماس کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر امریکا اور اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ان انتخابات سے قبل فلسطینی جماعتوں میں اختلاف پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک اسرائیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی کو تحریک فتح میں داخلی تقسیم کے بارے میں تشویش ہے جو اس تنظیم کو کمزور کرسکتی ہے، فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت کی صفوں میں پائے جانے والے اختلافات اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی انتخابات میں کامیابی کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل واللا  نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ اشکنازی نے اپنے امریکی ہم منصب انٹنی بلنکن کے ساتھ حال ہی میں آئندہ ماہ ہونے والے قانون سازی اور صدارتی انتخابات میں حماس کی فتح پر ممکنہ برتری کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا، دونوں رہنمائوں ‌نے حماس کی کامیابی اور تحریک فتح میں پھوٹ پر بات چیت کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکا اور اسرائیل عوامی سطح پر اس کا اعلان کرنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ انتخابات کو ناکام بنانے کا الزام نہ لگے، اسرائیلی وزیر نے دعوی کیا کہ اسرائیل انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں نہیں ڈالے گا۔

ویب سائٹ نے اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اشکنازی جمعہ کے روز بات چیت کی تھی۔

بلنکن نے ان دعووں کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی انتخابات کی مخالفت نہیں کرتا ہے، اسرائیلی عہدیداروں نے کہا کہ اگر فلسطینی خود انتخابات ملتوی کردیں تو امریکا اور اسرائیل خوش ہوں گے۔

عبرانی سائٹ کا دعوی ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل اور امریکا نے اعلی سطح پر فلسطینی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو خوف ہے کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطینی انتخابات کے معاملے کو کم ترجیح کے ساتھ رکھے گی اور وہ اس معاملے کو مطلوبہ سنجیدگی سے نہیں نمٹے گی۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کے بارے میں روس نے اقوام متحدہ سے کیا مطالبہ کیا

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں

الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

عراقی کردستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ

?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون

نیتن یاہو کے گینگ کی سفید فام بغاوت کا نام کیا ہے ؟

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے 2023 میں عدالتی اصلاحات کی وجہ سے

پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد

عرب ممالک کا امریکی تعلقات پر کھلا اعتراض

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    ایک تجزیاتی رپورٹ میں24 نیوز سائٹ نے یوکرین کے

عبرانی زبان کا میڈیا: آج کی اقوام متحدہ کی قرارداد اسرائیل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اقوام

شام میں مسلح حملہ، جولانی رجیم کے 4 عناصر ہلاک

?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں: شام کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ حماہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے