?️
واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے 50 فیص امریکی افواج کے انخلا کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بھاری تعداد میں امریکی سامان بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے تقریباً 500 سی 17 کے برابر سامان واپس بلالیا ہے۔
امریکی فوج کو نیویارک اور واشنگٹن پر حملوں کی 20ویں برسی یعنی 11 ستمبر تک اپنے 2 ہزار 500 فوجی، 16 ہزار سویلین ٹھیکیداروں اور سیکڑوں ٹن ساز و سامان کو ہٹانے کا کام سونپا گیا ہے۔
اب تک سینٹرل کمانڈ نے چھ فوجی تنصیبات کا کنٹرول افغان وزارت دفاع کے حوالے کردیا ہے تاہم کابل سے شمال مشرق میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم مرکزی بگرام ایئربیس کو خالی کرنا اب بھی باقی ہے، سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مستقبل میں بیسز اور فوجی اثاثوں کی مزید منتقلی کی توقع کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی فوج اپنے آپریشنز کی سیکیورٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے انخلا کی آخری تاریخ کے بارے میں وضاحت نہیں کرنا چاہتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ انخلا کے بارے میں کوئی تخمینہ جاری نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپریل میں 11 ستمبر سے قبل افغانستان سے انخلا کا حکم دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاک فوج کا بہاول نگر واقعہ کی مشترکہ انکوائری کا اعلان
?️ 13 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج نے بہاول نگر واقعہ کے ذمہ داران
اپریل
قابض صیہونی منتیں کرنے پر مجبور
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آغاز کرنے والی صیہونی
مئی
چین کی امریکہ مخالف کاروائی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن
جنوری
صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست
ستمبر
یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ
اکتوبر
جولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی سلامتی کے لئے اہم ہیں:امریکہ
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ موجودہ صورتحال میں
فروری
ادارے میں ’نیوٹریلٹی‘ کے آثار نظر نہیں آرہے، اسد عمر
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر
جنوری
شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو درپیش مشکلات
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطین کے حکومتی اطلاعاتی دفتر کے سربراہ سلامہ معروف نے خبردار
جنوری