?️
سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر کے سابق قومی سلامتی مشیر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب سے قبل کے چند ماہ روس اور یوکرین کی جنگ کے نئے مرحلے کے تعین میں انتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب عالمی طاقتوں بالخصوص امریکہ کے موقف میں تبدیلیاں یوکرین کی جنگ کے مستقبل کو متاثر کر سکتی ہیں اور اس عرصے میں کیے جانے والے فیصلے جنگ کی نوعیت اور سمت کو مزید واضح کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ہو سکتی ہے؟
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے سابق مشیر قومی سلامتی، ایچ آر مک ماسٹر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے چند ماہ قبل روس اور یوکرین کی جنگ کے نئے مرحلے کا تعین کرنا انتہائی اہم ہے۔
مک مسٹر نے ٹرمپ کی نئی حکومت سے متعلق توقعات، جنگ میں دیگر ممالک کی مداخلت اور امریکہ کی خارجہ پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "میرے خیال میں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ یوکرین کے معاملے پر سطحی نظر رکھتے ہیں، اور انہیں پوتن کے عزائم اور یہ کہ جاری جنگ ہمارے عالمی مفادات کے لیے کتنی اہم ہے، کے بارے میں غلط فہمی اور گمراہی ہے۔”
یاد رہے کہ ٹرمپ حکومت کے سابق سینئر اہلکار نے یوکرین میں شمالی کوریا کے فوجیوں کی موجودگی کے دعوے، اور روسی محاذ پر دوسری عالمی جنگ کے بعد کی سب سے بڑی جنگ کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے چین کی جانب سے روس کی جنگی مشینری کو تقویت دینے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور ایران سے روس کو میزائل اور ڈرون فراہم کرنے کے جھوٹے دعووں کو دہرا دیا، جنہیں ایران اور روس دونوں نے مسترد کیا ہے۔
یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے حال ہی میں اس بات پر زور دیا کہ ایران نے ابھی تک روس کو کوئی میزائل فراہم نہیں کیا۔
مک مسٹر کے مطابق، ٹرمپ کی دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے والی اہم شخصیات جیسے مارکو روبیو اور جی ڈی ونس، جو یوکرین کے حق میں زیادہ نہیں ہیں، اوکرائنیوں کے لیے ایک اور نفسیاتی دھچکہ ثابت ہوں گے۔
مزید پڑھیں: روس اور یوکرین کی جنگ میں روس کی پوزیشن مضبوط: وائٹ ہاؤس
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یوکرین کی پالیسی ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور میرے ذاتی تجربے کے مطابق، ٹرمپ اپنے مشیروں کی مشوروں کو سنجیدگی سے لیں گے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان میں لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
?️ 15 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ
جنوری
امریکی ریاست ٹیکساس میں بڑی آئل ریفائنری میں آتشزدگی
?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک بڑے آئل ریفائنری میں آگ
مارچ
صیہونی حکومت کا مسجد الاقصی میں صحافیوں پر حملہ/سی این این کے رپورٹر کی کلائی ٹوٹ گئی
?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی پولیس نے مسجد الاقصی میں نمازیوں پر
مارچ
بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ طلال چودھری
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جون
نئے فیچرز کے ساتھ ونڈوز 11 متعارف
?️ 27 جون 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) مائیکروسافٹ کمپنی نے 6 سال کے طویل عرصے بعد
جون
9 مئی المناک دن، جرم کرنے والے کے بچ نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعظم
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں۔ سرفراز بگٹی
?️ 1 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان
ستمبر
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ پر وکلائے صفائی کی جرح مکمل
?️ 6 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری