سچ خبریں:شام میں الجولانی کے عناصر کی جانب سے قتل و غارت اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الجولانی کے عناصر کی جانب سے ملک میں قتل و غارت اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟
ذرائع کے مطابق شام کے 90 فیصد حقائق میڈیا میں سامنے نہیں آتے،دہشت گرد عناصر کی جانب سے اقلیتی گروہوں، خاص طور پر ساحلی علاقوں، میں حملے تیز ہو گئے ہیں۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر 10 منٹ میں اغوا، قتل یا لوٹ مار کی ایک واردات ہو رہی ہے۔
ان حملوں کی وجہ سے اس ملک کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران چھ احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔
الجولانی کے عناصر کی کارروائیاں بدلے کی نیت سے قرداحہ، طرطوس، لاذقیہ اور دیگر علاقوں میں زیادہ دیکھنے کو ملی ہیں۔
مزید پڑھیں: شام میں داعش کی بربریت؛ چار دن میں کم از کم 100 افراد قتل
واضح رہے کہ یہ حملے نہ صرف شام میں اقلیتوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ عوامی مظاہروں کے باعث حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ الجولانی کے عناصر کی شدت پسندانہ کارروائیاں شامی عوام کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہیں۔