?️
کانگو (سچ خبریں) انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے کانگو کی ملیشیا کے سربراہ اور کانگو میں سینکڑوں افراد کے قتل کے قاتل کے خلاف ایک بار پھر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اس کی سزا کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے اپیل کے ججوں نے کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا کی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر سنائی گئی 30 برس قید کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اپیل سننے والے بینچ کے سربراہ جج ہاورڈ موریسن نے کہا کہ بوسکو نٹیگنڈا کی اپیل میں اٹھائے گئے تمام سوالات کو مسترد اور سزا کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
بوسکو نٹیگنڈا کے وکلا نے اپیل میں سزا ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ ٹرائل میں قانونی خامیاں موجود تھیں، ججوں نے بوسکو نٹیگنڈا کے وکلا کی جانب سے سزا کے خلاف اٹھائے گئے تقریباً تمام سوالات کو مسترد کردیا۔
یاد رہے کہ کانگو کی ملیشیا کے سربراہ کو 2019 میں قتل، ریپ اور دیگر جرائم کے ارتکاب پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ان پر الزام تھا کہ جب وہ عوامی جمہوریہ کانگو میں 2002 سے 2003 تک یونین آف کانگولیز پیٹریاٹس (یو پی سی) ملیشیا کے عسکری سربراہ تھے تو اس دوران انہوں نے جنگی جرائم کیے، کانگو میں اس جنگ کے دوران سیکڑوں شہریوں کو قتل کیا گیا تھا اور ہزاروں افراد ہجرت پر مجبور ہوگئے تھے۔
بعد ازاں رواں ماہ کے اوائل میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ججوں نے فیصلہ دیا تھا کہ کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا سزا یافتہ ہیں اور انہیں لڑائی میں استعمال ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کو 3 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نٹیگنڈا کے پاس معاوضہ ادا کرنے کے ذرائع نہیں ہیں اور عدالت نے اپنے ٹرسٹ فنڈ کو مدد فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جنگی جرائم سے متاثرہ افراد کو ووکیشنل اور دیگر پروگراموں سے مدد کی جائے۔
جج چانگ ہو چونگ کا کہنا تھا کہ عدالت نے نٹیگنڈا کے خلاف معاوضے کا فیصلہ متفقہ طور پر جاری کیا ہے اور متاثرین کو 3 کروڑ امریکی ڈالر ادا کرنے کی ذمہ داری کا جائزہ لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نٹیگنڈا یہ رقم ادا نہیں کر سکتا، اس لیے چیمبر متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لیے ٹرسٹ فنڈ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ فنڈ ریزنگ کے لیے تمام ضروری کوششیں بھی کی جائیں۔
جج نے کہا تھا کہ متاثرین کو معاوضہ کسی کی جانب سے انفرادی طور پر نہیں دیا جائے بلکہ اداروں اور متاثرین کی مدد کے لیے قائم فنڈز کے ذریعے دیا جائے گا۔
معاوضے کے اہل وہ متاثرین ہوں گے جو نٹیگنڈا کی سربراہی میں حملوں میں ان کی کمانڈ میں چائلڈ سولجرز اور ریپ متاثرین تھے اور ریپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی فنڈز دیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق
جنوری
مائیک ہکابی اور 21 ویں صدی میں پیشے کی گفتگو
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکبی کے حالیہ بیانات نے
فروری
امرہکہ کے پاس یوکرین کے لیے مالی امداد کے ذرائع کیا ہیں ؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی
اکتوبر
لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ
نومبر
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قتل دہشت گردی کا واقعہ ہے: برطانوی پولیس
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی رکن
اکتوبر
صیہونی حکومت کی بچوں کے خلاف منظم جنگ کا آغاز
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے تجاوز کے پہلے گھنٹوں سے ہی فلسطینی
دسمبر
امریکی بدعنوانی کے معروف کیس سے "ٹرمپ” کا نام خفیہ طور پر حذف
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وفاقی تحقیقاتی بیورو (FBI) نے
اگست
پاکستان کابل میںہونے والے فضائی حملوں کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے
?️ 11 اکتوبر 2025پاکستان کابل میںہونے والے فضائی حملوں کی خبروں کا جائزہ لیا جا
اکتوبر