عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو اہم نوٹس جاری کردیا

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو اہم نوٹس جاری کردیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی فوج داری عدالت آئی سی سی نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کو سرکاری طور پر مطلع کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اس حوالے سے اسرائیل پر جرائم کے الزامات ہیں اور اسرائیل عالمی فوج داری عدالت کو 30 دن میں اپنا جواب جمع کرائے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے 13 کے مطابق اسرائیل کو جواب جمع کرانے کے لیے عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہ گیا ہے کہ جی سی سی کی طرف سے ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ایک مکتوب اسرائیل کو ارسال کیا گیا ہے جس میں سنہ 2014ء کی جنگ، فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی بستیوں کی تعمیر اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر سنہ 2018ء میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے بارے میں جواب مانگا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عالمی فوج داری عدالت کی پراسیکیوٹر فاٹو بنسوڈا نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

عبرانی ی وی چینل کے مطابق اسرائیل کے کئی عہدیداروں کو تشویش لاحق ہے کہ عالمی فوجداری عدالت انہیں کسی بھی وقت گرفتار کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت کا پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران کیلئے ملٹری ایوارڈز کا اعلان

?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج،

عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے دوریاں تقریبا ختم ہو گئیں.

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا

پاکستان اڑان بھر چکا، جلد دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوگا، عطا اللہ تارڑ

?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا

بلنکن کی عراق سے ایک نئی درخواست

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم سے عراق

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان

?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

کیا فیس بک نئے نام سے خود کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟

?️ 20 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں)  ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب

سعودی عرب کا الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے

روس اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: 2034 تک نیٹو میں یوکرین کے داخلے کے مبینہ وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے