?️
جرمنی (سچ خبریں) نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں اور جرم کا اعتراف کرنا شروع کردیا ہے جبکہ یہ اعتراف جرم صرف نئی استعماری پالیسی کے تحت افریقی ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کا ایک حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے افریقی ملک روانڈا میں نسل کشی کے گول مول اعتراف کے بعد جرمنی نے بھی افریقی ملک نامیبیا میں اپنا جرم تسلیم کرلیا ہے، جرمنی نے بیسویں صدی کے اوائل میں اپنی نو آبادیاتی مہم کے دوران ہیریرو اور ناما کے عوام کی نسل کشی کے جرائم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
ہیریرو اور ناما کو اب نامیبیا کے نام سے جانا جاتا ہے، جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نامیبیا کے دورے کے دوران پارلیمان سے خطاب میں اپنے جرائم پر معافی کی اپیل کریں گے۔
ہائیکو ماس نے اعترافی بیان میں کہا کہ جرمنی نے اپنی مہم کے دوران وہاں کے عوام کوبے پناہ مصائب میں مبتلا کیے رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 1904ء سے 1908 ء کے دوران نامیبیا میں ہونے والے مظالم کو ہم باضابطہ سرکاری طورپر نسل کشی کا نام دے سکتے ہیں۔
خبررساں اداروں کے مطابق ممکنہ طور پر جون کے اوائل میں نامیبیا کے دارالحکومت ونڈ ہوک میں وزیر خارجہ ہائیکو ماس ایک اعلامیہ پر دستخط کریں گے اور دونوں ممالک کی پارلیمنٹ اس اعلامیہ کی توثیق کرے گی۔
یادر ہے کہ 1884ء سے 1915ء کے درمیان اس وقت کے جنوب مغربی افریقا پر جرمن بادشاہت کی حکومت تھی، اس دور میں جرمنی کی فوج نے کئی بغاوتوں کو انتہائی بے رحمی سے کچل دیا تھا، جس میں ہزاروں افراد مارے گئے تھے، اس وقت ہیریروکی آبادی 80 ہزار تھی اور ایک اندازے کے مطابق وہاں 20ہزار لوگ قتل کردیے گئے۔
1904ء سے 1908ء کے درمیان کم از کم 60 ہزار افراد کو قتل کیا گیا، نوآبادیاتی سپاہیوں نے بڑے پیمانے پر مقامی افراد کو پھانسی پر چڑھایا۔
یورپی ممالک خصوصا برطانیہ نے جس بے رحمی کے ساتھ اپنے زیرقبضہ ملکوں میں بے گناہوں کا قتل عام کیا ہے وہ یورپیوں اور مغربی ممالک کے ماتھے پر کلنک کا ایک ایسا ٹیکہ ہے جسے معافی اور معذرت خواہی کے ذریعے دھویا نہیں جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
سانحہ اے پی ایس کو 9 برس مکمل
?️ 16 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے
دسمبر
طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا
?️ 23 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر
جون
حالیہ چند گھنٹوں میں شام کے خلاف اسرائیل کی تیسری فوجی جارحیت
?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں: صیہونی قابض افواج نے چند گھنٹوں کے اندر تیسری بار
اکتوبر
مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے، عمران خان
?️ 13 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا
مئی
ہنٹر بائیڈن کی معافی کے امریکی عدلیہ اور ٹرمپ کی حکومت پر کیا اثر ہوگا؟
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 دسمبر کو اعلان کیا کہ
دسمبر
مسلمانوں کے قتل عام کے وقت اسرائیل میں اسلامی ممالک کے سفیر کیا کرتے ہیں؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جرائم میں آٹھ ہزار سے
نومبر
ریاض کی خلاف ورزی کے باعث یمن میں انسانی جنگ بندی تقریباً طے پا گئی ہے: صنعا
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے ڈپٹی چیئرمین
مئی
روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے
نومبر