🗓️
سچ خبریں: مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ نے لبنان اور غزہ کی تازہ ترین جنگی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مشترکہ کوششوں کے حوالے سے مشاورت کی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر ٹیلیفون کے ذریعے تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی تکنیکی جنگ علاقائی مساوات کو کس سمت لے جا رہی ہے؟
بیان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مشترکہ کوششوں، قیدیوں کی رہائی، اور غیر مشروط طور پر انسانی امداد کی فراہمی کے راستے کھولنے پر بات چیت کی۔
اس گفتگو میں مصر کی جانب سے فلسطینی مصالحت کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں قاہرہ میں فتح اور حماس کے وفود کی میزبانی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں وزراء نے لبنان کی وحدت اور اس کی علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے صیہونی حکومت سے لبنان کے تمام مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل نے مزاحمتی تحریک کو للکارا ہے
اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے امن دستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی:احسن اقبا
🗓️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی
مئی
سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا شرمناک ہے: اسٹولٹن برگ
🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو ترکی
فروری
روس نے طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 13 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکا اور طالبان کے مابین ہونے
مارچ
حزب اللہ مقبوضہ علاقوں میں بھی موجود ہے؛صہیونیوں کا اعتراف
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں کے پانیوں میں حزب اللہ
جولائی
کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی خطرناک سازش، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھیننے کی تیاری جاری
🗓️ 20 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری عوام کے خلاف خطرناک
جولائی
یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا
🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں
مارچ
اسرائیل شام میں بحران کو بڑھانے کا خواہاں
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا کہ شام کے
دسمبر
شہداء قوم کا اثاثہ ہیں
🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
نومبر