سچ خبریں:قطر عرب دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کے نئے صدر کامیاب رہیں گے اور ہم ان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ایک تاریخی فتح حاصل کی:ٹرمپ
امیر قطر نے مزید کہا کہ مشترکہ تعاون کے ذریعے خطے اور دنیا میں سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنا ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان
Short Link
Copied