اسرائیل میں شدید خانہ جنگی کا آغاز، اسرائیلی وزیر دفاع نے اہم انکشاف کردیا

اسرائیل میں شدید خانہ جنگی کا آغاز، اسرائیلی وزیر دفاع نے اہم انکشاف کردیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں اس وقت ایک شدید خانہ جنگی کا آغاز ہوچکا ہے اور ملک بھر کے لوگوں میں ایک شدید خوف و ہراس اور بے چینی پیدا ہوچکی ہے جبکہ متعدد یہودی اب اسرائیل کو چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں نقل مکانی کررہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اندر سے ٹوٹ چکا ہے اور اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو ملک کی سالمیت خطرے میں پڑجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اگرچہ دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کے خلاف مضبوط اور طاقت ور ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک اندر سے کمزور، ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور زخم رسیدہ ہے، اور اگر ہمیں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے تو کسی کمزوری کا مظاہرہ کیے بغیر ہمیں اپنے دشمنوں کے خلاف اپنی سلامتی کو مضبوط رکھنا ہوگا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینی گینٹز نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے منتخب ارکان جمہوری تحریکوں کے باعث خطرات میں گھر گئے مگر ہم نے رابین کے قتل سے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل داخلی سطح پر سیاسی بے چینی کا شکار ہے، نیتن یاہو کی حکومت سازی میں ناکامی کے بعد سیاسی حالات مزید خراب ہوئے ہیں، ان کی حکومت سازی کی کوشش مثبت ہے مگر وہ نفتالی بینیٹ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب سے بڑا چینج یہ ہے کہ جس منزل کے حصول کے لیے ہم نے خون اور جانوں کی قربانی دی ہے وہ استقامت ہمارے ہاتھ سے نکل نہ جائے، کیونکہ جس طریقے سے یہودی ملک سے فرار کررہے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل عنقریب نابود ہوجائے گا، لہٰذا ہمیں یہودیوں کو اس بات کا یقین دلانا ہوگا کہ ہم آپ کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اگر یہ ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے تو اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت پی ٹی آئی کیخلاف جو بھی قدم اٹھانا چاہتی ہے، سو بسم اللہ کرے. اسدقصر

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے

امریکہ کی بحیرہ احمر میں مہم جوئی بے سود، اسلحہ خانہ شدید متاثر

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر نیوی نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر

فیض آباددھرناکیس: کمیشن نے سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کو طلب کرلیا

?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے

یمن کی تقدیر خلیج تعاون کونسل سے منسلک ہے :ریاض

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے بحران کے حل کے بہانے سعودی عرب میں

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس

عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے ہوجاتے ہیں، ماہرہ خان کا پرانی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

?️ 1 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اور ہمایوں سعید کی

سیلوان مومیکا کو سویڈن سے ڈی پورٹ کیا گیا 

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:سویڈن کی امیگریشن عدالت نے سٹاک ہوم میں مقیم عراقی نژاد

بھارتی حکومت کا یوٹیوب کے متعدد چینل بند کرنے کا اعلان

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی حکومت نے ملک کی سکیورٹی کے خلاف سرگرم ہونے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے