پاکستان میں شیعہ عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ، عراقی رہنما نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا

پاکستان میں شیعہ عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ، عراقی رہنما نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا

?️

بغداد (سچ خبریں)  پاکستان کے صوبہ پنجاب میں شیعہ عزاداروں کے ماتمی جلوس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کے خلاف عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما سید عمار حکیم نے شدید مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کی قومی حکمت تحریک کے انفارمیشن آفس سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس تحریک کے رہنما سید عمار حکیم نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد دھماکے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی ریاست پنجاب میں امام حسین (رض) کی شہادت کی مناسبت سے ہونے والی ماتمی تقریب کے دوران دہشت گردانہ دھماکہ جس میں کچھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے یہ خبر انتہائی دردناک ہے اور اس مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔

سید عمار حکیم نے مزید کہا کہ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں اہل بیت کے پیروکاروں کے خلاف بار بار دہشت گردانہ حملوں کے باوجود خاموش نہ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ تعالی سے اس واقعہ کے شہداء کے لیے خدا کی رحمت اور زخمیوں کی فوری شفا کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر بہاولنگر میں وہابی دہشت گردوں کے بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

مودی حکومت پارلیمانی انتخابات کے ذریعے کشمیرکی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ، حریت کانفرنس

?️ 27 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد، اسدعمر کی درخواست منظور

?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے

کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی

قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان

?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات

افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی

مغربی کنارے پر صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 10 فلسطینی نوجوان شہید

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے ڈرون

حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے:فواد چوہدری

?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے