امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنا جرم، فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی صحافی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنا جرم، فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی صحافی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا اگرچہ ہمیشہ سے دہشت گرد ریاست اسرائیل کے ساتھ ساتھ داعش جیسی دنیا بھر کی خطرناک دہشت گردی کرنے والی تنظیموں کا  سب سے بڑا حامی رہا ہے اور انہیں ہر قسم کا مالی تعاون کرتا رہا ہے لیکن اب امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنا بھی ایک جرم سمجھا جانے لگا ہے جس کی تازہ ترین مثال ایک صحافی کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر عہدے سے برطرف کرنا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں کی گئی سرگرمیوں پر دائیں بازو کے گروہوں کی جانب امریکی صحافی ایملی وائلڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کے دباؤ میں آکر ایسوسی ایٹ پریس نے امریکی صحافی کو عہدے سے برخواست کردیا۔

الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صحافی ایملی وائلڈر جو یہودی ہیں انہوں نے بتایا کہ میں پہلی صحافی ہوں جسے سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت کرنے پر سنسرشپ کا سامنا کرنا پڑا اور ملازمت سے برخواست کرتے ہوئے بھی اے پی نے مجھے بتایا تھا کہ آپ ہماری سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔

ایملی وائلڈر کی ٹوئٹر پر فلسطینیوں کی حمایت پر دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بلاگ لکھا جس میں سوال اُٹھایا گیا تھا کہ اے پی اسرائیل مخالف ایکٹوسٹ کو بطور نیوز ایسوسی ایٹ ملازم رکھتا ہے، اس اسٹوری کو بعد میں فوکس نیوز نے بھی جگہ دی اور دیگر فورمز میں بھی خاتون امریکی صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تھا جس کے بعد انہیں اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے مرنے والی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور پاکستان فلم

عالمی کمپنیاں معاشی صورتحال نہیں بلکہ اپنی حکمت عملی کے تحت پاکستان چھوڑ رہی ہیں، وزیر خزانہ کا دعویٰ

?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا

ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات؛ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی طرف ایک نیا قدم؟

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار واشنگٹن

گلانٹ نے نیتن یاہو کے ساتھ اختلافات کی وجوہات بیان کر دیں

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے معزول وزیر جنگ یواف گلانٹ نے کہا کہ

الیکشن کمیشن کے چیف کو استعفی دے دینا چاہیے:فواد چوہدری

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے

پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک  رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن

غزہ تباہ ہوا، لیکن ہارا نہیں

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کی شام اپنی ویب سائٹ

بائیڈن کے گھر تک بہتا چلا گیا فلسطینی بچوں کا خون

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سیکڑوں امریکیوں نے ڈیلاویئر میں اس ملک کے صدر جوبائیڈن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے