ایران کے خلاف جنگ میں اسٹارلنک کا کردار؛ روئٹرز کا انکشاف

اسٹارلنک

?️

سچ خبریں:روئٹرز خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی ڈرون بیڑے کی رہنمائی کے لیے سیٹلائٹ نیٹ ورک اسٹارلنک کا استعمال کیا گیا۔

روئٹرز کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی ڈرون بیڑے کو اسٹارلنک سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے کنٹرول کیا گیا، جس پر پینٹاگون اور اسپیس ایکس کے درمیان قیمتوں اور خدمات کے حوالے سے تنازع بھی سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں امریکہ کے خودکش ڈرونز نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے، جن کی ہدایت اسٹارلنک نیٹ ورک کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ اس صورتحال کے بعد اسپیس ایکس کے اعلیٰ حکام نے امریکی محکمہ دفاع سے مطالبہ کیا کہ اس سروس کی زیادہ قیمت ادا کی جائے۔

روئٹرز کے مطابق جنگ کے آغاز کے چند ہفتوں کے اندر اسپیس ایکس کے حکام نے پینٹاگون کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور مؤقف اختیار کیا کہ فوج جس سطح کی سیٹلائٹ سروس استعمال کر رہی ہے اس کی قیمت موجودہ ادائیگی سے کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تنازع کا تعلق لوکاس نامی کم لاگت امریکی خودکش ڈرونز سے ہے، جو ایرانی ساختہ ڈرونز کی طرز پر بنائے گئے ہیں اور حملے سے قبل طویل فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پینٹاگون اور اسپیس ایکس کے درمیان قیمتوں پر اختلاف

رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کا مؤقف تھا کہ فوج کو فی ٹرمینل تقریباً پچیس ہزار ڈالر ماہانہ کے برابر سروس دی جا رہی ہے، جبکہ پینٹاگون پہلے اس س کم قیمت ادا کر رہا تھا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ یہ قیمت ایسے نظام کے لیے زیادہ ہے جو مختصر وقت کے لیے ڈرونز میں استعمال ہوتا ہے، نہ کہ طویل مدتی ہوائی نظام کے لیے۔

بعد ازاں پینٹاگون نے اسپیس ایکس کی تجویز کردہ نئی قیمت کو قبول کر لیا، جس کے بعد ڈرون پروگرام کے اخراجات تقریباً دوگنا ہو گئے۔

اسٹارلنک کا فوجی نظام اور اسٹریٹجک اہمیت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیس ایکس نے فوج کے لیے ایک خصوصی نظام بھی تیار کیا ہے جو عام صارفین کے نظام سے مختلف اور زیادہ محفوظ ہے۔

یہ نظام نہ صرف کمرشل سیٹلائٹس سے جڑتا ہے بلکہ ایک الگ محفوظ سیٹلائٹ نیٹ ورک سے بھی رابطہ فراہم کرتا ہے۔

پینٹاگون کا مؤقف ہے کہ اس وقت دنیا میں کوئی اور کمپنی اسٹارلنک جیسی وسیع اور قابلِ اعتماد سیٹلائٹ سروس فراہم نہیں کر سکتی۔

رپورٹ کے مطابق یہ نظام جدید جنگوں میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں مواصلاتی رابطے اور ہدف بندی کے لیے۔

روئٹرز نے یہ بھی بتایا کہ اسپیس ایکس کے ہزاروں سیٹلائٹس زمین کے گرد مدار میں موجود ہیں، جو عالمی سطح پر مواصلاتی برتری فراہم کرتے ہیں اور دیگر کمپنیوں کے نظام اس کے مقابلے میں ابھی کمزور ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ ڈالنے کی چال ہے: اسرائیلی اخبار

?️ 30 جولائی 2025غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ

جاپان میں سیلاب اور طوفان کے باعث دس لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کا حکم

?️ 27 جون 2026سچ خبریں:جاپان میں شدید سیلاب اور گرم طوفانی ہواؤں کے باعث کم

صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں نے اپنی رپورٹوں میں

ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات تناو میں بدل گئی

?️ 26 نومبر 2025 ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات تناو میں بدل گئی امریکی

اسرائیل کے لیے سب سے بڑا اسٹریٹجک خطرہ ؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کے درست رہنمائی

سپریم جوڈیشل کونسل کی شکایت گزارکو جج کے خلاف الزامات پر بیانِ حلفی دینےکی ہدایت

?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور میں مقیم ایک

ایرانی صدر کا چینی صدر کے نام اہم پیغام

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایرانی صدر نےجمہوریہ چین کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کےقومی

اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی سے متعلق نیتن یاہو کے دفتر کا بیان

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے