?️
کولمبو (سچ خبریں) سری لنکن حکومت نے سیاسی انتقام لیتے ہوئے سابق وزیر ریشد بدیع الدین کو ایسٹر دھماکوں کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن پولیس نے 2019 میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں پر ہوئے حملوں کے جرم میں ایک اہم مسلمان قانون ساز کو گرفتار کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سراغ رسانوں نے آل سیلون مکل پارٹی (اے سی ایم پی) کے سربراہ اور ایک سابق وزیر ریشد بدیع الدین کو پروینشن آف ٹیررازم ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریشد بدیع الدین اور ان کے بھائی کو رات گئے کولمبو پر ان کے گھر پر مارے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق انہیں پی ٹی اے کے تحت واقعاتی اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا کہ ان کے حملہ کرنے والے خود کش حملہ آوروں کے ساتھ روابط تھے۔
گرفتار افراد کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل کا کہنا تھا کہ صدارتی انکوائری کے دوران ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جو حملہ آوروں کو ان سے منسلک کرتے ہوں گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔
وکیل رشدی حبیب نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتاری سیاسی مقاصد کے تحت کی گئی جو اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ 2019 کے اتنخابات میں اے سی ایم پی نے کس طرح صدر گوتاپایا راجا پکسا کی مخالفت کی تھی۔
قبل ازیں سری لنکا کے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کارڈینل میلکوم رانجیتھ نے حکومت پر تفتیش روک دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کے 3 روز بعد یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
خیال رہے کہ ہوٹلوں اور گرجا گھروں پر خود کش حملوں کے بعد کچھ ہی دنوں میں تقریباً 200 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن کسی پر فردِ جرم عائد نہیں ہوئی۔
کارڈینل میلکوم رانجیتھ نے ایسٹر حملوں کی دوسری برسی پر یادگاری تقریب کی سربراہی کی اور کہا کہ وہ تفیش میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر انتہائی رنجیدہ ہیں۔
انہوں نے مجرمان کے خلاف فوری کارروائی کی اپنی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوزیشن اور اتحاد کو محفوظ رکھنے کی ضرورت تحقیقات میں رکاوٹ ہے۔
یہ بات مدِ نظر رہے کہ ریشد بدیع الدین کی جماعت اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے لیکن ان کے ان کے 3 قانون سازوں نے اکتوبر میں آئین میں ترمیم کرنے اور صدر کو عدلیہ اور پارلیمان پر وسیع تر اختیارات دینے پر حکومت کی مخالفت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
جولائی
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
فلسطینی قوم کو ہر قابض حکومت سے مسئلہ ہے:حماس
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
اپریل
عمان کے بادشاہ ایران کے دورے پر کس چیز کی تلاش میں ہیں؟
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سلطنت عمان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوستی کو مضبوط
مئی
ایران کا امریکہ کو پیغام
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا
جون
AI بنا امریکی حکام کے کے لیے درد سر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک نامعلوم شخص نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے
جولائی
ہیگ کے میزبان ملک نے تل ابیب کے سفیر کو طلب کیا؛ وجہ؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے تصدیق کی کہ ہالینڈ نے اس ملک
جون
حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز پر کیپٹو پلانٹس کے ٹیرف میں اچانک اضافہ کر دیا
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کو فوری طور پر صنعتی کیپٹو پاور
مارچ