?️
کویت (سچ خبریں) کویت کی متعدد تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کی جانے والی ہر تحریک کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی سول سوسائٹی کی 16 تنظیموں نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی طرف سے قابض اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف شروع کی گئی تحریک کی حمایت اور اہالیان القدس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کویت کی سوسل سوسائٹی کی 16 تنظیموں کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیانے کےلیے جاری اسرائیلی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندے اس اعتبار سے تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ صہیونی ریاست اور یہودی آباد کاروں کے منظم حملوں کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے دفاع القدس کی جنگ لڑ رہے ہیں، مسجد اقصیٰ کے باب العامود کو بند کرنے کی اسرائیلی سازش کا جس ہمت اور بہادری کے ساتھ القدس کے باشندوں نے مقابلہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ القدس کے فلسطینی باشندوں نے شہر کویہودیانے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی قربانیوں اور جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے سرکاری ادارے، اسرائیلی فوج اورپولیس یہودی آباد کاروں کے ساتھ مل کر بیت المقدس کو یہودیانے اور فلسطینی باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر منظم دھاوے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے ان کی سرپرستی القدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کا حصہ ہے۔
مشہور خبریں۔
گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گوگل نے فلسطینی
اپریل
خطے میں بعض ممالک کی تقسیم کی سازشیں رچائی جارہی ہیں؛قطری رہنما کا انتباہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:قطر کے سابق وزیرِاعظم شیخ حمد بن جاسم نے خبردار
جولائی
امریکہ کو مہلک ضرب لگانے والا جرم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:مکمل طور پر من مانی اور غیر انسانی منطق پر مبنی
جون
کورونا: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل
فروری
وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کے خط کا جواب قرآنی آیات سے دیا
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قرآن میں ہے جس نے ایک انسان کی
ستمبر
نکی ہیلی نے امریکی حکام سے استعفے کا مطالبہ کیوں کیا ؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کی 50 سالہ
اگست
برطانیہ کی وزارت دفاع کے سب سے بڑے انٹیلی جنس اسکینڈل سے پردہ اٹھانا
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: تقریباً دو سال کی رازداری اور ایک سپر حکم امتناعی
جولائی
استنبول میں اردوغان کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد
مئی