?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی جرات مندانہ تجویز پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور ایک بیان جاری کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عربی اور اسلامی ممالک کے موقف کا خیرمقدم کرتی ہے جو اس ظالمانہ تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں،سعودی وزارت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اس طرح کے تجویزات کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز؛ فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنائی جائے!
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی باتیں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیتوں کو چھپانے کے لیے کی جا رہی ہیں، خاص طور پر غزہ میں اسرائیلی حملوں کی حالیہ لہر کو نظرانداز کرنے کے لیے۔
سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم اپنی سرزمین کی مالک ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ انہیں ان کی سرزمین سے بے دخل کرے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کسی صورت میں چھینے نہیں جا سکتے اور مستقل امن تب تک ممکن نہیں جب تک دو ریاستی حل کو منطقی انداز میں تسلیم نہ کیا جائے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلیوں کا انتہاپسندانہ نقطہ نظر فلسطین کے لیے تاریخی اور قانونی تعلقات کو نہیں سمجھ سکتا، اور اس ہی سوچ کے تحت غزہ کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا موقف؛سعودی وزارت خارجہ کی زبانی
قبل ازیں نیتن یاہو نے یہ تجویز دی تھی کہ سعودی عرب اپنی زمین کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے لیے مختص کرے، جبکہ سعودی عرب کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے تجویز دی تھی کہ امریکہ صہیونیوں کو آلاسکا یا گرین لینڈ منتقل کرے۔


مشہور خبریں۔
آنکارا میں روسی اور یوکرائنی وفود کے ارکان کے درمیان جسمانی تصادم
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:آنکارا اجلاس میں یوکرائنی وفد کے ایک رکن کی روسی نمائندے
مئی
اسلام آباد میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں تنازع
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ
نومبر
پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چین
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین
اگست
افغانستان کے لوگوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے:بھارت
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ افغانستان میں
فروری
تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے
جون
بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ
?️ 1 نومبر 2025بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ برطانیہ کے بادشاہ چارلس
نومبر
امریکہ کی چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ہتھیاروں کی فروخت میں تیزی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اتحادیوں کو
ستمبر
وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے خلاف پیلا کارڈ اٹھایا
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:سرخی کے تحت ایگور سبوٹین نے Nezavisimaya Gazeta میں اسرائیل کی
نومبر