سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین بحران کے پرامن حل کے خلاف نہیں ہے اور اس حوالے سے امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے کسی حد تک مثبت اشارے دے رہے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عالمی منظرنامے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی طور پر روسی مسلح افواج کی میدان جنگ میں ثابت قدمی کا نتیجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
پیوٹن نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ روس اپنی قومی سلامتی اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا،کسی بھی ایسی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا جو روسی معاشرے میں تقسیم پیدا کرے، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر اشتعال انگیزی کی سازشوں کو روکا جائے گا۔
روسی صدر نے کہا کہ مغربی طاقتیں دنیا میں عدم استحکام برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں اور روس و امریکہ کے درمیان مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گی،مغرب کے اقدامات نے خود ان کے اندرونی نظام کو کمزور کر دیا ہے،امریکہ میں موجودہ قیادت نے پرانی پالیسیوں کو ترک کرنے کا عندیہ دیا ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہو سکتا ہے۔
پیوٹن نے ایک بار پھر زور دیا کہ روس یوکرین کے بحران کے پرامن حل کے لیے تیار ہے،سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جانا چاہیے، روسی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مزید دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پنجاب پولیس چھاپوں کے وقت ملزمان کی گرفتاریوں کی ویڈیولازمی بنائے ،لاہور ہائیکورٹ
اپریل
پوٹن کے حکم پر مغربی حکام کا رد عمل
ستمبر
تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
دسمبر
یوٹیوب پر طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دکھانے والا اے آئی فیچر متعارف
مئی
کابل حملوں میں طالبان کا سینئر کمانڈر ہلاک
نومبر
خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں کے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا
مارچ
مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
اکتوبر
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری
فروری