روس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

روس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️

ماسکو (سچ خبریں) روس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی ہے، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نےکہا کہ اگرتمام فریق متفق ہوں تو روس مسئلہ کشمیرپرثالثی کیلئے تیارہے۔

ماسکو میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کےدوران آج نیوز کے نمائندے اشتیاق ہمدانی نے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروواسے مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال کیا،جس پر ماریہ زخارووا نے مسئلہ کشمیر پر ثالِثی کی دوبارہ پیشکش کردی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روس ہمیشہ سے ہی جنوبی ایشیا میں استحکام اور سلامتی کا چاہتا ہے اگرفریقین متفق ہوں تو روس مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے بھی تیار ہے ۔

ماریہ زخارووا نے مزیدکہا کہ مذاکرات سےخطے کی ریاستوں کے مابین اعتماد کو مستحکم کرنے اور باہمی فائدہ مند تجارتی اور معاشی روابط کی ترقی میں براہ راست مدد ملے گی، جس میں ہر ملک معروضی طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس حقیقت سے آگے بڑھتے ہیں کہ یہاں موجود مسائل کے پیچیدہ معاملات بشمول کچھ علاقوں کی ملکیت کے قیام سے متعلق ہیں ، باہمی بنیادوں پر سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہیئے، کشمیر پرجہاں تک روس کی ثالثی کا تعلق ہے تو یہ ممکن ہے مگر جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ صرف کسی بھی تنازعہ میں ثالثی تنازعہ کے تمام فریق کی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔

مشہور خبریں۔

عراق کیسے امریکی تسلط سے باہر نکلے؟

?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے الفتح اتحاد کے نمائندے نے سکیورٹی فورسز کو

ایران آبنائے ہرمز کے استعمال کے لیے شرائط طے کرنا چاہتا ہے: مارکو روبیو

?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:مارکو روبیو، وزیر خارجه امریکا نے کہا ہے کہ ایران

ایران صہیونیت کے مقابلے میں امت اسلامیہ کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے: قطری میڈیا

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:قطری میڈیا العربی الجدید نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ

غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا

?️ 17 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا

صیہونی سعودی عرب کے ساتھ دوستی سے مایوس

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ

ایران کے محاصرے میں ہم قزاقوں کی طرح عمل کر رہے ہیں: ٹرمپ 

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکی بحریہ ایران کی بندرگاہوں

حزب اللہ کا صہیونی حکومت کی جنگی کونسل کو شدید انتباہ

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب

بولی وڈ فلم کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر ماہرہ خان کا رد عمل

?️ 24 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھارتیوں کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے