?️
سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ روس ایران پر جارحانہ حملوں کو مسترد کرتا ہے اور ایرانی عوام کی مدد کے لیے بھرپور کوشش کرے گا،ایران نے روس کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں زور دیا کہ روس ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ حملے کو مسترد کرتا ہے اور ایرانی عوام کی حمایت میں عملی اقدامات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کشیدگی؛ پاکستان، چین اور روس نے بڑا اقدام اٹھا لیا
پیوٹن نے کہا کہ ہماری پوزیشن بالکل واضح ہے۔ وزارت خارجہ نے روس کے مؤقف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نمایاں انداز میں پیش کیا ہے، اور ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تعلقات قدیمی، قابلِ اعتماد اور مثبت بنیادوں پر قائم ہیں، اور ہم اپنی سطح پر ایرانی عوام کی مدد کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روس کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرنے پر تہران کی جانب سے تشکر کا اظہار کیا۔
عراقچی نے کہا کہ ہم امریکہ اور اسرائیل کے ایران مخالف اقدامات کو غیرقانونی سمجھتے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے اپنی خودمختاری کا دفاع بالکل جائز اور قانونی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کی بنیادی وجہ اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے ہیں، اور یہ اقدامات خطے کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔
عباس عراقچی اتوار کو روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے، جہاں وہ صدر پوتین سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق، تہران کو توقع ہے کہ روس، خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں، ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں فعال کردار ادا کرے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے کئی روس مخالف پابندیوں کو ایک سال کے لیے بڑھایا
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
مارچ
بائیڈن نے نیتن یاہو کو حرامزادہ کہا
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ووڈورڈ کی نئی کتاب کے مطابق، بائیڈن نے اسرائیلی فوج کے
اکتوبر
شاعر احمد فرہاد کے خلاف آزاد کشمیر میں درج ایف آئی آر سامنے آگئی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کے خلاف تھانہ دھیر کوٹ
مئی
حماس اسرائیل کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات پر مصر
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کی جانب سے غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے
دسمبر
صہیونی میڈیا: ایران کی جانب سے اب تک کم از کم 200 میزائل داغے جا چکے ہیں
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹس میں اعلان کیا ہے کہ ایران
جون
طلباء کی بغاوت کے خلاف سنہوا کا بیانیہ
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: تمام امریکی یونیورسٹیوں میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے
اپریل
امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی
ستمبر
دنیا بھر میں امریکی فوج کی تخریب کاریاں
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ
اگست