روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا

روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا

?️

ماسکو (سچ خبریں) روس نے روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات اپنی فوج کو واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فوجی دستوں کو یکم مئی تک اپنے اپنے اڈوں میں واپس پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہے۔

مشرقی یورپ میں یوکرائن کئی برسوں سے مسلسل ایک مسلح تنازعے کا مرکز بنا ہوا ہے، 2014ء میں روس نے کریمیا کے یوکرائنی خطے کو زبردستی اپنے ریاستی علاقے میں شامل کر لیا تھا اور اس کے بعد مشرقی یوکرائن میں ملکی فوج اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے مابین باقاعدہ جنگ شروع ہو گئی تھی، اس تنازعے میں روس کے کردار کی وجہ سے یورپی یونین نے کئی سال پہلے ماسکو کے خلاف پابندیاں بھی لگا دی تھیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کی سرحد کے نزدیک بڑے پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقیں ختم کردی ہیں اور ہمسایہ ملک یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوجی دستے واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوگو نے یوکرائن کی سرحد پر تعیانت متعدد یونٹوں کو اپنے اڈوں پر واپس جانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ یوروپی یونین کے مطابق روس نے ایک لاکھ سے زائد فوجیں ہمسایہ ملک کی سرحد سے متصل کریمیا شہر میں تعینات کردیے ہیں ، تاہم روس نے 2014 میں یوکرائن کے علاقے کریمیا کو اپنے ساتھ ملایا تھا۔

روسی وزیر دفاع شوگو کا کہنا تھا کہ مشقوں پر تعینات مختلف یونٹس اپنے اڈوں میں واپس جائیں گے کیونکہ روس نے فوجی مشقوں کے مقاصد حاصل کرلیے ہیں اور روسی افواج نے ملک کے لیے قابل اعتماد دفاع فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے دیکھا دیاہے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق ان فوجی مشقوں میں 60 جہاز، دس ہزار فوجی دستے، تقریبا 200 ہوائی جہاز اور 12سو فوجی گاڑیوں نے حصہ لیا تھا اور فوجی مشقوں کا ہدف پورا ہوگیا ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ پر شام میں خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک برطانوی انسانی حقوق گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ

سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تابوت کی پہلی تصویر منظر عام پر  

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید

نیویارک ٹائمز کا غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست کا بیان

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نے بھوکے فلسطینیوں پر گولیاں برسانے، بنیادی ڈھانچے

جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو بچانے میں امریکہ کی ناکامی

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے جنرل سلیمانی کی شہادت میں ملوث افراد

امریکی تہذیب کا ہتھیار اور تشدد سے کیا جوڑ ہے؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ کے

ابو مازن کی فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی طلباء تحریکوں کے خلاف صہیونیوں کے ساتھ مل کر

نیتن یاہو کا بیٹا قید ہوتا تو جنگ کب کی رک چکی ہوتی:صہیونی قیدی 

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں موجود صیہونی قیدی نے وڈیو پیغام میں اسرائیلی

ترین گروپ کو منانے کے لیے حکومت کی کوششیں تیز

?️ 23 مارچ 2022 لاہور(سچ خبریں)حکومت نے پنجاب میں وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے