امریکہ اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی؛امریکی مطالبات میں اضافہ

امریکہ اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی؛امریکی مطالبات میں اضافہ

🗓️

سچ خبریں:مطلع ذرائع نے امریکہ اور یوکرین کے درمیان ہونے والے تناؤ پر مبنی اجلاس کا انکشاف کیا ہے، جس میں یوکرین کے معدنی وسائل پر امریکی کنٹرول کے مطالبات زیر بحث آئے۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز نیوز ایجنسی نے ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ اور یوکرین کے حکام نے جمعے کے روز یوکرین کے معدنی ذخائر پر کنٹرول کے امریکی منصوبے پر کشیدہ مذاکرات کیے۔
رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں پیدا ہونے والے تناؤ کی وجہ سے اس معاملے پر معاہدے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے معدنی وسائل کے مستقبل اور ٹرمپ انتظامیہ کے نئے مطالبات پر ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں شدید کشمکش دیکھنے میں آئی، یہ نئی امریکی تجویز پچھلے تمام مطالبات سے کہیں زیادہ توسیع پسندانہ بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس کا ماحول انتہائی کشیدہ اور مخاصمانہ تھا، امریکہ کی نئی تجویز کے تحت یوکرین کے معدنی ذخائر کا زیادہ حصہ واشنگٹن کے کنٹرول میں دیا جانا ہے، جبکہ روس کے خلاف جاری جنگ میں یوکرین کو کوئی اضافی سیکورٹی یقین دہانیاں نہیں دی گئیں۔

مشہور خبریں۔

وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس

امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے پہلی بار اطلاع دی ہے کہ امریکی

لاہور: شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

🗓️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے دن بھی

صہیونی فوج کی غیر معمولی جنگی مشقیں

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے(Cariots of

شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا

🗓️ 3 جون 2022گوارد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار

دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرے کا سامنا:اقوام متحدہ

🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے نیویارک میں جوہری ہتھیاروں کے

بائیڈن کا اپنی کم مقبولیت اور زیادہ عمر کے ساتھ مذاق

🗓️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  حالیہ مہینوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کی گرتی ہوئی

فلسطینیوں کے سروں پر 2000 پاؤنڈ وزنی امریکی بم

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے امریکی ساختہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے