?️
سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن نصر 2 کی 27ویں لہر میں امریکی کمپنی ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کی باقی ماندہ عمارت اور علی السالم امریکی اڈے پر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن نصر 2 کی 27ویں لہر کے دوران امریکی کمپنی ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کی باقی ماندہ عمارت کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ نمبر 47 میں کہا گیا ہے کہ یا اباصالح المہدی ادرکنی کے کوٖڈ کے تحت ہونے والے اس حملے میں جدید اور بھاری خودکش ڈرونز استعمال کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق، کویت میں واقع علی السالم امریکی فوجی اڈے کے ایک بڑے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں شدید دھماکے ہوئے اور گودام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
سپاہ نے مزید دعویٰ کیا کہ اڈے میں فوجیوں کی رہائش کے لیے استعمال ہونے والے چھ بڑے ہینگر مکمل طور پر تباہ جبکہ تین دیگر ہینگر شدید نقصان کا شکار ہوئے، اور اس کارروائی میں متعدد امریکی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ امریکہ حالیہ مہینوں میں ہونے والے جانی نقصان کی حقیقی تعداد کو چھپا رہا ہے، جبکہ زخمی فوجیوں کو روزانہ ایمبولینس طیاروں کے ذریعے جرمنی کے امریکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
سپاہ نے امریکی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگی نقصانات اور اخراجات کے حقیقی اعداد و شمار عوام کے سامنے لائیں۔
اس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ نمبر 48 میں سپاہ نے کہا کہ آپریشن نصر 2 کی اسی لہر کے تسلسل میں امریکی کمپنی ایمیزون کے اس ڈیٹا سینٹر کی باقی ماندہ عمارت بھی نشانہ بنائی گئی، جسے بیان کے مطابق امریکی فوج کو معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار حاصل تھا، اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف اس کی تنبیہی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے قومی اسمبلی اراکین کو وزیر اعظم ہاوس بلا لیا
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی
جون
پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں، بلاول
?️ 30 جنوری 2024ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو
جنوری
اسلام آباد ہائی کورٹ کا دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کو شامل تفتیش ہونےکا حکم
?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے
ستمبر
سرحدوں پر ڈیوٹی کرنے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔عمران خان
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر
جولائی
بین الاقوامی اخلاقیات کے نقطہ نظر سے ایران اور اسرائیل کا فوجی رویہ
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں طاقت کا توازن ایک بار پھر ایران
اپریل
69% امریکی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بائیڈن سے غیر مطمئن
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: ABC News-Ipsus کے سروے سے پتا چلا ہے کہ 69 فیصد
دسمبر
گرین لائن بس سروس 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن بس سروس
نومبر
سعودی عرب کے پاس اتنے میزائل نہیں ہیں کہ انصار اللہ کا مقابلہ کر سکے:امریکی اخبار
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انصار اللہ کے حملوں
دسمبر