?️
نئی دہلی (سچ خبریں) اسرائیلی جاسوسی پروگرام پیگاسوس کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ ان دنوں بھارتی پارلیمنٹ میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر شدید حملے جاری ہیں اسی دوران اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے کام کو اسرائیل میں ہتھیار کہا جاتا ہے اور مودی حکومت نے اس ہتھیار کو آئینی اداروں، حزب اختلاف کے رہنماؤں اور سلامتی سے متعلق ممتاز لوگوں کیخلاف استعمال کیا ہے، لہذا اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ فون ٹیپنگ کرنا ایک ہتھیار ہے اور مودی حکومت نے یہ ہتھیار اپوزیشن اور پارلیمانی اداروں کے خلاف استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام وزیر داخلہ امت شاہ کے بغیر نہیں ہوسکتا لہذا انہیں چاہیئے کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔
راہل گاندھی نے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ان کا فون بھی ٹیپ ہوا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگوں کے فون ٹیپ کئے گئے ہیں، اس معاملے میں عدالتی تحقیقات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی سفارش کے بغیر فون ٹیپنگ کا کام ممکن نہیں ہے، لہذا وزیر داخلہ کو پہلے اس معاملے میں استعفی دینا چاہیئے اور سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں وزیر اعظم کے رول کی بھی غیر جاندارانہ جانچ ہونی چاہیئے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے کام کو اسرائیل میں ہتھیار کہا جاتا ہے اور مودی حکومت نے اس ہتھیار کو آئینی اداروں، حزب اختلاف کے رہنماؤں اور سلامتی سے متعلق ممتاز لوگوں کے خلاف استعمال کیا ہے، لہذا اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
سوڈان کی تین روزہ فوجی کشمکش میں180 افراد ہلاک ، 1800 زخمی
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جاری فوجی تنازع میں پیر کی شام تک کم
اپریل
امید ہے جلد اچھے دن شروع ہوں گے، ’ابیر گلال‘ سے اچھی توقعات ہیں، ماورا حسین
?️ 8 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین نے امید ظاہر کی ہےکہ جلد
اپریل
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور
جون
حزب اللہ کا پوری اسلامی قوم کے مفاد میں مرکزی کردار
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: سید عبدالمالک الحوثی نے آج ایک تقریر میں کہا کہ
ستمبر
حکومت نے بجلی سستی کر دی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجلی 21 پیسے فی یونٹ
جولائی
سڈنی حملے میں نیتن یاہو کا سیاسی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: سڈنی کے بانڈی ساحل پر حنوکا کے موقع پر یہودیوں
دسمبر
مراد علی شاہ کی اگر تھوڑی بہت عزت ہوتی تو استعفی دے دیتے
?️ 20 جون 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
جون
’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، صدر یو اے ای کی پاکستان آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری
?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، متحدہ عرب امارات کے
دسمبر