اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے خلاف امریکا میں سخت احتجاج، متعدد افراد گرفتار

اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے خلاف امریکا میں سخت احتجاج، متعدد افراد گرفتار

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں)  اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے پر امریکی کمپنی کے خلاف امریکا میں سخت احتجاج کیا گیا اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور فلسطینیوں سے یکجہتی کے مظاہرہ کیاگیا جس کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے رتھیون نامی کمپنی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اندر جانے کے راستے بند کردیے، یہ کمپنی اسرائیل کو گائیڈڈ میزائل اورآئرن ڈوم تیار کرکے دیتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ فلسطینیوں کو مارنے، ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور اسرائیلی نسل پرست حکومت کے دفاع کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔

مظاہرین نے کمپنی کے ملازمین کی حاضری کے وقت داخلی راستے پر جمع ہوکر 5 گھنٹے تک داخلی راستہ بند رکھا، مظاہرہ کرنے والے 2 مظاہرین نے خود کو گاڑیوں سے باندھ دیا اور راستہ روکے رکھا، بعد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راستہ کھولا اور کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب امریکا کی 17 تنظیموں نے فلوریڈا کے ٹمپا اسپتال اور اسرائیلی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے شراکت داری کے معاہدے کی مذمت کی ہے، اس سلسلے میں تنظیموں نے مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں، جن میں آن لائن مظاہرے، مہمات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک پٹیشن میں طبی کارکنان، طلبہ اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

امریکی تنظیموں نے مذمتی بیان میں ڈاکٹروں اور نرسوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ طبی منصوبوں کو مسترد کریں، کیوں کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کو بنیادی طبی امداد اور سہولیات سے محروم رکھنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، تل ابیب حکومت نے غزہ کی پٹی پر کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی جارحیت کی اور ناکابندی جاری رکھی۔

مشہور خبریں۔

چین کا نینسی پیلوسی کو افغانستان، عراق، شام اور لیبیا جانے کا مشورہ

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان

جارحیت پسندوں کے خلاف یمن اور عراقی مزاحمت کے پیغامات

🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صہیونی محور کے ذرائع ابلاغ اب بھی صیہونی غاصبوں کے

21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے، عمر ایوب

🗓️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے

بابری مسجد کے بعد صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

🗓️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر

غزہ میں استقامتی میزائل بیلٹ کے بارے میں صہیونی نیٹ ورک کا دعویٰ

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   صہیونی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا

بَلّے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پر ’جرمانہ‘، پی سی بی کو تنقید کا سامنا

🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بلے باز

کیا امریکہ اور پورپ یمن پر حملہ کر سکتے ہیں؟

🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا کہ بحیرہ احمر سے تجارتی

عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

🗓️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے