?️
سچ خبریں:پرتگال کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب یا برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے والا متنازع قانون منظور کیا ہے ، یہ بل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت چیگا کی تجویز پر پیش کیا گیا تھا اور اب صدر کی توثیق کا منتظر ہے۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک متنازع بل منظور کیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے چاہے وہ مذہبی یا صنفی وجوہات کی بنا پر ہو ، پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا میں اسلاموفوبیا کی شدید لہر، مسلمانوں کے خلاف نیا قانون بنا دیا گیا
رپورٹ کے مطابق، یہ بل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت چیگا (Chega) کی جانب سے پیش کیا گیا، جو برقع اور نقاب جیسی چہرہ ڈھانپنے والی پوشاکوں کے استعمال کو عام عوامی مقامات پر ممنوع قرار دیتا ہے۔
اس قانون کے مطابق، چہرے کا پردہ یا نقاب صرف چند مخصوص جگہوں جیسے طیاروں، سفارتی عمارتوں اور عبادت گاہوں میں پہننے کی اجازت ہوگی۔
نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 200 سے 4000 یورو تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم اس قانون کے نافذ ہونے کے لیے صدر مارسلو ریبلو دی سوزا (Marcelo Rebelo de Sousa) کی منظوری درکار ہے، جو اس بل کو ویٹو کر سکتے ہیں یا آئینی عدالت میں نظرِ ثانی کے لیے بھیج سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی عائد
اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو پرتگال ان یورپی ممالک — جیسے فرانس، آسٹریا، بیلجیم اور نیدرلینڈز — کی صف میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے پہلے ہی عوامی مقامات پر نقاب یا حجاب پر مکمل یا جزوی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے المعمدانی ہسپتال پر دوبارہ حملہ کرنے کا امکان
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 140
اکتوبر
نئے سال کا مالی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
?️ 11 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مالی سال 2022-2021کے لیے 8ہزار کھرب روپے سے زیادہ
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا بھارتی مظالم کا شکار کشمیری خواتین کو خراج تحسین
?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ
مارچ
چین 5 طیارہ بردار بحری جہازوں اور 10 ایٹمی آبدوزوں سے لیس
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: نئے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی
اگست
کب تک فلسطینی بچوں کے خون میں نہاتے رہیں گے؟ نیتن یاہو کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
نومبر
پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیرمیں سیاحت کے لیے بڑا دھچکا ہے،میرواعظ
?️ 30 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ
مئی
ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز اعتراف
اکتوبر
صیہونیوں کی اسرائیل سے ہجرت کرنے کی وجوہات
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت میں
جولائی