سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطینیوں نے شدید مظاہرے شروع کردیئے

سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطینیوں نے شدید مظاہرے شروع کردیئے

?️

غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطین میں شدید مظاہرے کیئے گئے جن میں سعودی حکومت سے ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، سینکڑوں فلسطینیوں نے حماس کے رہنماؤں کی سعودی جیلوں سے رہائی کیلئے غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے حماس کے رہنماوں محمد الخضری اور ہانی الخضری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ  سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حماس کے رہنماوں محمد الخضری اور ہانی الخضری کو اپریل 2019 میں گرفتار کیا تھا۔

حماس نے 23 مارچ 2021 کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ  محمد الخضری کی جیل میں صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، جبکہ فروری کے مہینے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی محمد الخضری کی جیل میں جسمانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی جیل میں ان کا علاج معالجہ نہیں ہو رہا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ڈاکٹر محمد الخضری اور ہانی الخضری سمیت زیرحراست دیگر تمام فلسطینی رہنمائوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

اس موقعے پر ڈاکٹر محمد الخضری کے بھائی ماجد الخضری نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے کا مقصد 83 سالہ ڈاکٹر محمد الخضری اور سعودی عرب میں قید دوسرے رہنمائوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد الخضری اور دیگر رہ نما اپریل 2019ء سے سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں ‌پابند سلاسل رہنمائوں بالخصوص محمد الخضری سرطان سمیت کئی دوسرے امراض کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں ان کی زندگی خطرے میں ہے۔

مشہور خبریں۔

جرمن چانسلر کا دورۂ بھارت؛ اغراض و مقاصد

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شلٹز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے

تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے: حریت کانفرنس

?️ 17 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کس طرف جا ر ہے ہیں

?️ 11 نومبر 2025امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کس طرف جا رہا ہے سابق امریکی

پاکستان کے یورپی یونین سے اہم اور وسیع تعلقات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ نے کہا ہے

ریاستی اداروں پر الزامات ملک کے مفاد میں نہیں

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے حالیہ سیاسی

وزیراعظم کی زیرصدارت (ن) لیگی وفد نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین

اسرائیلی فوج کے لیے نئے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اسرائیل کو

صیہونی سیف القدس کے تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے: حماس

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ صہیونیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے