11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آگئی، حکومت سے نظرثانی شدہ معاہدوں کے بعد 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ٹیرف کمی کرنے کے لیے مشترکہ درخواست دے دی، نیپرا 16 اپریل کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا میں درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے دی ہے، بیگاس پر چلنے والے چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز نے درخواست جمع کرائی ہے۔

2002 کی پاور پالیسی کے تحت چلنے والے پاور پلانٹس اٹک جین اور فاونڈیشن پاور کمپنی نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے۔

وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی، بیگاس پر چلنے والے پاور پلانٹس سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گی۔

نیپرا سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس کےٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کا جائزہ لیا جائے گا، بیگاس پاور پلانٹس کے ورکنگ کیپٹل کمپونینٹ کو 50 فیصدکم کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

بیگاس پاور پلانٹس کی ای پی سی لاگت کے 0.70 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کا جائزہ لیا جائے گا، اٹک جین، فاونڈیشن پاور کی ای پی سی لاگت کے 0.90 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کاجائزہ لیا جائے گا۔

ان پاور پلانٹس کی او اینڈ ایم انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کا معاملہ بھی زیر غور آئےگا-

یاد رہے کہ نیپرا میں اس سے پہلے 2002 کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی، جس پر نیپرا سماعت بھی کرچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے بحال ہو گئے

?️ 1 نومبر 2021 اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے

غزہ بدترین قحط کی لپیٹ میں؛اقوام متحدہ کا انتباہ 

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے حق غذا، میشائیل فخری

اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

?️ 18 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)

ٹرمپ کا ذاتی محافظ امریکی سیکرٹ سروس کا رئیس مقرر

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو کل افتتاحی تقریب

سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان

سینیٹ اجلاس: بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مذمتی قردارداد متفقہ طور پر منظور

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس میں

ٹرمپ اور چین کی تجارتی جنگ کے چین پر ابتدائی اثرات

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے

ٹرمپ کے دور میں امریکی معاشرے کی صورتحال کیا ہوگی؛سابق امریکی سفارتکار کی زبانی

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارتکار نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے