سچ خبریں: عرب میڈیا نے گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں میں اضافے کی خبر دی ہے۔
المیادین نیوز چینل کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی۔
النصیرات کیمپ میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنانے کے دوران کم از کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 300 سے زائد فلسطینیوں کے مکانات تباہ
صیہونی فوجیوں نے رفح شہر کے مغرب میں واقع التل السلطان کے محلے میں متعدد عمارتوں کو مسمار کردیا۔
نیز صیہونی حکومت کے توپ خانے کے حملوں کے باجود فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی رفح شہر میں صیہونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔
غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کے علاوہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں بھی آج صبح صیہونی حکومت کے توپ خانے کے حملے دیکھنے میں آئے۔
المیادین نیوز چینل کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے توپ خانے نے لبنان کے جنوب میں واقع کفر شوبا کے علاقے پر شدید گولہ باری کی۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کے ہاتھوں ایک سال میں 953 فلسطینیوں کے مکانات تباہ
توپخانے کے ان حملوں میں جنوبی لبنان میں واقع الخیام کے آس پاس کا علاقہ بھی شامل تھا۔